حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: کئی مہینوں سے محاصرے میں رہنے والے ضلع کرم کے مظلوموں کی حمایت میں کراچی جاری دھرنے میں بیٹھنے والوں پر سندھ حکومت کی بہیمانہ پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،سندھ کے حکمرانوں نے آمروں کی یاد تازہ کر دی ہے۔
انہوں نے کہا: سندھ حکومت نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کر کے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: دھرنے کے شرکاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوران احتجاج عام شہریوں کو تکلیف نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا: سندھ کی صوبائی حکومت نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کر کے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ نہتے شہریوں پر دھاوا بول کر انہوں نے گویا اپنے بزرگوں کی جمہوری فکر و اقدار کو پامال کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ