حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے کراچی کے دھرنوں پر سندھ حکومت کے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: کراچی کے پرامن احتجاجی دھرنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ توقع نہیں تھی کہ وزیر اعلی سندھ محصورین پاراچنار کے ساتھ ہمدردی کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کرنے پر اتر آئیں گے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا: اگر کے-پی-کے میں احتجاج نہیں ہوا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سندھ میں بھی نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا: ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے تمام مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ