حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی حمایت مظلومین پاراچنار عظیم الشان ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق ریلی کا انعقاد شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
پاراچنار ماتمی ریلی میں کراچی بھر کے علماء کرام و تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ ریلی کے شرکاء سے سیکرٹری جنرل و دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے اہم خطاب بھی کیا۔