۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے پاکستان کے علاقہ ضلع کرم پارا چنار میں حالات خراب کروانے والے ذمہ داران سے مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے علاقہ ضلع کرم پارا چنار میں ایک بار پھر حالات خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کرم پارا چنار میں حالات خراب کروانے والے ذمہ داران سے مقابلہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: ریاست پارا چنار کی پُرامن عوام کے تحفظ میں سنجیدگی کا اظہار کرے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: پاراچنار میں قائم ہوئے امن و امان کی صورتحال میں محدود وقت کے وقفے کے بعد پھر اس قسم کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .