۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا یوم آزادی پر پیغام

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے 14 اگست، یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: وطن عزیز پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد سے معرکہ وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا: ایک بات واضح اور روشن ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح (رح) نے جس عظیم ملک پاکستان کی بنیاد رکھی اور وہ پالیسی جو قائد نے دی اس میں صیہونی ریاست کے حوالے سے بھی پالیسی واضح اور روشن ہے، اس حوالے سے ایک مضبوط حکمت عملی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: ہمارے بزرگان کے افکار بالخصوص حکیم اُمت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال (رح) کی دور اندیشی خاک و خون میں غلطاں بچے اور مغربی حکمرانوں کی بے حسی دیکھ کر انہوں نے درست فرمایا تھا کہ:

"تیری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں / فرنگ کی رگ جاں پنجہ یہود میں ہے"

انہوں نے مزید کہا: موسمی حالات کے پیش نظر 14 اگست کو درخت لگائیں، اپنے ملک و سرسبز اور شاداب بنائیں، اللہ تعالیٰ اس سرزمین پاکستان کی حفاظت فرمائے اور شیاطین کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .