۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہِ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ علمیہ البعثت قم المقدسہ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کا قیام شیعہ و سنی تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، لہٰذا آج وقت کی ضرورت ہے کہ نظریہ پاکستان کو اس کی روح کے ساتھ زندہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے، ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومی، لسانی اور مذہبی تعصبات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر رہی ہیں لہذا ان سب عناصر کو باہمی وحدت و رواداری سے شکست دینی ہے۔ اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے اندر موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کیا جائے اور وطن عزیز میں حقیقی آزادی کے لیے مل کر آواز اٹھانی چاہیے لہٰذا آئیں ہم سب مل کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے شانہ بشانہ محنت کریں اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی، فکری، ثقافتی، داخلی اور بیرونی مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .