جمعرات 5 ستمبر 2024 - 05:57
ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کے اعزاز میں بغداد کے اہل سنت الطریقہ کی جانب سے عشائیہ

حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں بغداد کے اہل سنت الطریقہ العليہ القادريہ الكسنزانيہ الصوفيہ نے عشائیہ اور محفل ذکر و مدح وثناء کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے اعزاز ميں بغداد کے اہل سنت الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية نے عشائیہ اور محفل ذکر و مدح وثناء کا اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کے پیرو مرشد شیخ شمس الدين محمد نهرو محمد عبد الكريم الكسنزان الحسيني، کہ جو عراق کی سیاسی شخصیت بھی ہیں۔

اس موقع پر ان کا خصوصی سلام وباہمی تعاون وتعلقات کا پیغام ان کے وکلاء و نمائندگان نے پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha