۱۹ آبان ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 9, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب نے جامعہ المنتظر العالمیہ اسلام آباد G8-4 کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے شہادتِ حضرت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مختصر خطاب کیا اور طلبائے کرام کو نصیحت کی بعد ازاں طلباء میں عبا اور سوٹ تقسیم کیے۔

یاد رہے جامعة المنتظر العالمیہ کا کورس چھ سال پر مشتمل ہوتا ہے، پہلے دو سال میں ابتدائی تعلیم، ترجمہ قرآن مجید، عربی، انگریزی زبان اور ہائی سکول کی تعلیم (کچھ طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم) مکمل کروائی جاتی ہے۔ اگلے چار سال میں طے شدہ کورس شرح لمعہ کی پہلی جلد اور جو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرچکے ہوں گے ان کو یونیورسٹی کی تعلیم شروع کروائی جاتی ہے۔

جامعتہ المنتظر العالمیہ میں داخلہ ہر سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .