۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرم یکجہتی کمیٹی

حوزہ/کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا 14 ویں روز بھی جاری رہا، جس میں کثیر تعداد میں اسلام آباد میں مقیم ضلع کرم کے باشندوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا 14 ویں روز بھی جاری رہا، جس میں کثیر تعداد میں اسلام آباد میں مقیم ضلع کرم کے باشندوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، علامتی دھرنے کے شرکاء نے ضلع کرم میں امن وامان کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر تحریکِ حسینی پارا چنار کے سربراہ علامہ سید تجمل حسین الحسینی نے کہا کہ آج 14 ویں روز بھی اس دھرنے کے پر امن شرکاء صرف اور صرف امن وامان میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔کسی بھی ملک کی عوام کے مال وجان کی حفاظت حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم اس ملک کے حکمرانوں سے انتہائی مایوس ہوچکے ہیں مگر پھر بھی پُرامید ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ سنے گئے تو ہم دھرنوں کا سلسلہ ملک کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔

اس موقع پر علامہ سید صداقت حسین گل میاں نے کہا کہ ہم کرم میں امن کا مطالبہ کررہے ہیں شر پسندوں کو لگام اور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر حکمرانوں سے ہم کیا امید رکھیں کہ مٹھی بھر دہشتگرد آپ سے سنبھالیں نہیں جاتے۔

علامہ سید عالم شاہ نے کہا کہ زمینون کے تنازعات پر جنگوں کا آغاز ہوتا ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم سے اہلسنت برادران سے گزارش کرتے ہیں کہ جیسے آپ کے بیٹے اس دھرنے میں شریک ہیں آپ بھی اس دھرنے میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو جنگ و جدال سے بچائیں۔

دھرنے سے پروفیسر شبیر، ذیشان طوری اور محمد حسین طوری نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .