۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
علامہ علی حسنین

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز بند ہیں، جبکہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی متبادل نظام بھی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز بند ہیں، جبکہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی متبادل نظام بھی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرین سروسز کی بحالی کے لئے کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ گزشتہ چند روز سے ٹرین سروسز بند ہونے کے باعث عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والا مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہو گیا ہے۔

علامہ علی حسنین نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروسز بند ہیں، جبکہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی متبادل نظام بھی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ غریب عوام کے لئے ٹرین سفر کا ایک سستا اور مناسب نظام تھا، جس کے رک جانے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بولان میں ریلوے پل کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ پل کی تعمیر تک کوئٹہ کے عوام کے لئے سفر کے متبادل نظام کا انتظام کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .