۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مصاحبه با آقای هنرمند مسئول اسکان زاعران پاکستانی در مسجد مقدس جمکران

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے ذمہ دار جناب هنرمند نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امام حسن عسکریؑ ہال کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، جس کی مجموعی گنجائش تقریباً دو ہزار افراد کی ہے، ہر رات ہم تقریباً پانچ سو سے ایک ہزار پاکستانی زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے ذمہ دار جناب هنرمند نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امام حسن عسکریؑ ہال کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، جس کی مجموعی گنجائش تقریباً دو ہزار افراد کی ہے، ہر رات ہم تقریباً پانچ سو سے ایک ہزار پاکستانی زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

هنرمند نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کی جا رہی ہے، اور اس سال بھی 21 صفر سے لے کر 5 ربیع الاول تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

هنرمند نے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتایا : زائرین کے رہنے کے انتظامات کے علاوہ، انہیں تین وقت کا کھانا اور درمیان میں ہلکی پھلکی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں، ثقافتی خدمات جیسے دینی مشورہ، شرعی سوالات کے جوابات، جلسات، نماز، مجالس اور نوحہ خوانی وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : زائرین کے لیے مختلف سہولیات جیسے ان کے بیگ کی مرمت، حمام کی سہولت اور دیگر ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں، اورتقریباً 100 ماہرین اور زباندان خدام ان زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

هنرمند نے کہا: امام حسن عسکریؑ ہال خاص طور پر پاکستانی زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے، اور اب تک نو دنوں میں تقریباً آٹھ ہزار پانچ سو زائرین کی میزبانی کی جا چکی ہے، اس سال، ایرانی زائرین کے لیے مسجد کے دوسرے ہال میں جگہ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

اپنے بیان کے آخر میں هنرمند نے اس خدمت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا : ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان زائرین کی خدمت کر رہے ہیں، اور دعا ہے کہ یہ خدمات زائرین اور امام زمانہ (عج)کے دل کی خوشی کا سبب بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .