منگل 16 دسمبر 2025 - 13:25
اپنی دینی و تبلیغی خدمات کے ساتھ تبلیغ۔ دروس و مجالس کی تیاری کے حوالے سے مختلف ورکشاپ اور سمینار کے ذریعہ مبلغین کی علمی استعداد بڑھانے میں مصروفِ عمل

حوزہ/ المرضیہ دار التحقیق کے ذمہ دار نے حوزہ نیوز سے گفتگو کے دوران کہا: المرضیہ دارالتحقیق و تبلیغ ایک علمی، تحقیقی اور تبلیغی ادارہ ہے، جو دینی معارف کی ترویج، اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ، اور معاشرے میں فکری و اخلاقی شعور کی بیداری کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المرضیہ دار التحقیق کے ذمہ دار حجت الاسلام مراد علی بلاغی پاکستان کے صوبہ سندھ کے فعال مبلغ اور محقق ہیں۔ حوزہ نیوز سے گفتگو میں انہوں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادارہ المرضیہ دار التحقیق کے متعلق بھی مفصل معلومات شیئر کی ہیں۔ جسے حوزہ نیوز کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

حوزہ: سب سے پہلے ہمارے قارئین کو اپنا تعارف کرائیں اور اپنی تعلیمی و تبلیغی سرگرمیوں سے ہمیں آگاہ کریں۔

حجت الاسلام مولانا مراد علی بلاغی:

سب سے پہلے حوزہ نیوز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں یہ موقع دیا کہ ہم اپنی بعض دینی خدمات کو افتخار کے ساتھ مومنین کے سامنے پیش کر سکیں اور اپنے بعض ساتھی طلبہ کی تشویق و ترغیب کا باعث بنیں۔

میرا نام مراد علی بلاغی ابن خیر محمد کلہوڑو ہے۔ میری پیدائش 1976 عیسوی میں ضلع خیرپور میرس کے شہر بوزدار وڈا میں ہوئی۔

ابتدائی دنیاوی تعلیم اپنے ہی شہر میں حاصل کی۔ اس کے بعد فرسٹ ایئر اور انٹر کی تعلیم کے لیے تحصیل ٹھری میرواہ کے کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔

یوں انٹرمیڈیٹ کے بعد، 1996ء کے آخر میں دینی تعلیم کے لیے مرکز تحقیقات و تبلیغاتِ اسلامی جام شورو میں داخلہ لیا۔ وہاں پر ابتدائی تعلیم سے لے کر لمعہ دوم تک۔ اس کے بعد تقریبا 2001ء سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں داخلہ ہوا وہاں پر لمعہ ۔ رسائل و مکاسب تک تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے بعد مدینۃ العلم اکیڈمی کراچی میں کفایتین مکمل کیے اور درس خارج کی کلاسز میں مصروف ہوا۔

مجھے اپنی ابتدائی تعلیم کے ساتھ ہی لکھنے کا شوق تھا اس لیے الحمد للہ ابتدا ہی سے تالیف ۔تصنیف اور ترجمہ کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنی دینی و تبلیغی خدمات کے ساتھ تبلیغ۔ دروس و مجالس کی تیاری کے حوالے سے مختلف ورکشاپ اور سمینار کے ذریعہ مبلغین کی علمی استعداد بڑھانے میں مصروفِ عمل

تبلیغی سرگرمیاں:

الحمدللہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں اپنی دینی و تبلیغی خدمات کے ساتھ ساتھ 2013ء سے تبلیغ ۔ دروس و مجالس کی تیاری کے حوالے سے مختلف ایام میں ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کر کے مبلغین کی علمی استعداد بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

حوزہ: المرضیہ دار التحقیق کا تعارف کراتے ہوئے اس کی فعالیت کو مختصرا بیان کریں۔

حجت الاسلام مولانا مراد علی بلاغی:

المرضیہ دارالتحقیق و تبلیغ ایک علمی، تحقیقی اور تبلیغی ادارہ ہے، جو دینی معارف کی ترویج، اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور معاشرے میں فکری و اخلاقی شعور کی بیداری کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

اس ادارے کا بنیادی مقصد مستند دینی علوم کو تحقیق، تالیف، تصنیف، ترجمہ اور اشاعت کے منظم اور معیاری طریقے سے اہلِ علم، طلبہ ،خاص طور پر مبلغین اور عام قارئین تک پہنچانا ہے۔

یہ ادارہ تحصیلِ علم کے ان ابتدائی مراحل سے وابستہ فکری و علمی ذوق کا تسلسل ہے، جس میں تحریر، تالیف، تصنیف اور ترجمہ کو مستقل بنیادوں پر اپنایا گیا۔ وقت کے ساتھ یہ ذوق ایک باقاعدہ علمی و تحقیقی ادارے کی صورت میں سامنے آیا، جس کے تحت مختلف زبانوں میں دینی و فکری کتب کی اشاعت عمل میں آئی۔

اپنی دینی و تبلیغی خدمات کے ساتھ تبلیغ۔ دروس و مجالس کی تیاری کے حوالے سے مختلف ورکشاپ اور سمینار کے ذریعہ مبلغین کی علمی استعداد بڑھانے میں مصروفِ عمل

الحمدللہ! سن 2002ء سے «المرضیہ دارالتحقیق» کے نام سے اس نورانی علمی سلسلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کے تحت متعدد کتب کو ترجمہ، تالیف اور تصنیف کے مراحل سے گزار کر پورے پاکستان میں دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے ذریعے عام کیا جاتا رہا۔

ذیل میں ادارے کے تحت شائع ہونے والی بعض اہم کتب کی فہرست پیشِ خدمت ہے:

سندھی زبان میں:

1۔ روزي دارن جو آواز (2002ء) — تصنیف

2۔ سيد الشهداءؑ جي عظمت — تالیف

3۔ نماز جي فضیلت، طريقو ۽ احکام — تالیف

4۔ خوشبوءِ زهراء سلام اللہ علیہا — تالیف

5۔ چراغِ هدايت — تالیف

6۔ معرفتِ اہلِ بیتؑ — تالیف

7۔ ڏاھپ پريا ڏس (کلماتِ قصار) — ترجمہ

8۔ دین جا بنیادی سبجیکٹ — ناشر

9۔ معرفتِ رمضان — تالیف

اپنی دینی و تبلیغی خدمات کے ساتھ تبلیغ۔ دروس و مجالس کی تیاری کے حوالے سے مختلف ورکشاپ اور سمینار کے ذریعہ مبلغین کی علمی استعداد بڑھانے میں مصروفِ عمل

اردو زبان میں:

10۔ صدیقۂ طاہرہ مظلومہ کیوں؟ — ناشر

11۔ اسلامی معاشرے کے بنیادی اصول — ناشر

12۔ معرفتِ رمضان — تالیف

13۔ حقیقتِ جوان و جوانی — تالیف

14۔ توحید اور بندگی — تالیف

15۔ احادیثِ عزاداری — تصنیف

16۔ اخلاقِ عملی — تصنیف

17۔ مشکل زندگی کو آسان کیسے بنائیں؟ — تصنیف

18۔ تقلید: زنجیرِ پا یا آزادی؟ — تصنیف

19۔ حسین نوید انبیاء ۔ تالیف

20۔ امامت و عدالت نہج البلاغہ کی نظر میں — ناشر

21۔ شناختِ عاشورہ — تالیف و ترتیب

22۔ شرح اسمائے خاتونِ جنتؑ — تالیف

یہ ادارہ اس کے علاوہ اب تک تقریباً 30 کتب شائع کر چکا ہے جو ادارےکی علمی جدوجہد، تحقیقی ذوق اور مسلسل فکری و تبلیغی خدمات کا روشن اور قابلِ فخر ثمر ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha