منگل 16 دسمبر 2025 - 16:00
جے ایس او پاکستان کا سیہون ڈویژن میں سالانہ کنونشن؛ کردار سازی، تنظیمی امور اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر زور

حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل کنونشن، گزشتہ دنوں مدرسہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف نوشہرو فیروز میں نہایت شان اور تنظیمی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا؛ جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل کنونشن، گزشتہ دنوں مدرسہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف نوشہرو فیروز میں نہایت شان اور تنظیمی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا؛ جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جے ایس او پاکستان کا سیہون ڈویژن میں سالانہ کنونشن؛ کردار سازی، تنظیمی امور اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر زور

کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ محمد علی جروار نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر کثرتِ رائے سے برادر احسن علی ونگانی ڈویژنل صدر منتخب ہوئے۔

جے ایس او پاکستان کا سیہون ڈویژن میں سالانہ کنونشن؛ کردار سازی، تنظیمی امور اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر زور

مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر فتح رضوی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور شرکائے کنونشن سے خطاب بھی کیا۔

کنونشن سے مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان زوار دوست علی ونگانی، پرنسپل مدرسہ امام مہدی علامہ ڈاکٹر خادم حسین الحسینی، مرکزی رکنِ نظارت و سابق مرکزی صدر برادر سید راشد حسین نقوی، سابق صوبائی آرگنائزر جے ایس او سندھ و سیکرٹری ڈویژنل مجلس مشاورت برادر محسن علی ساجدی، سابق ڈویژنل صدر نواب شاہ برادر سلیم رضا ساجدی، ضلع جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نوشہرو فیروز مولانا امجد علی جعفری، تحصیل جنرل سیکرٹری بھریا استاد محمد عالم کربلائی، تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ نوشہرو فیروز مولانا حب علی حیدری نے جعفری جوانوں سے خطاب کیا۔

جے ایس او پاکستان کا سیہون ڈویژن میں سالانہ کنونشن؛ کردار سازی، تنظیمی امور اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر زور

مقررین نے تنظیمی استحکام، جوانوں کی نظریاتی تربیت اور تعلیمی میدان میں مزید بھرپور کردار، نوجوانوں کی کردار سازی، تنظیمی ڈسپلن اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جے ایس او پاکستان کا سیہون ڈویژن میں سالانہ کنونشن؛ کردار سازی، تنظیمی امور اور اتحادِ ملت کی اہمیت پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha