حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، برادر فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے اہم ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر برادر فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر اور میڈیا اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں تنظیم کی جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور میڈیا ورک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے کردار، آئندہ تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے لیے متحد، مؤثر اور منظم کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ پروگرامز، کانفرنسز اور آگاہی مہمات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
یہ ملاقات نہ صرف باہمی تعاون کے نئے راستے کھولتی ہے، بلکہ پاکستان میں فلسطین کے حق میں جدوجہد کو مزید توانا بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔











آپ کا تبصرہ