حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ اہل البیت ؑ (اسلام آباد ) کے 50 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی؛ جس میں قائدِ ملّت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعہ اہل البیت کی علمی خدمات پر تفصیلی خطاب کیا اور محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (مرحوم) کی علمی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔

رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1978ء میں جامعہ اہل البیت ؑ میں عرصہ تین سال بطورِ مدرس فرائض سر انجام دئیے؛ اس دوران جامعہ اہل البیت ؑ کو کئی طرح کی مشکلات پیش آئیں مگر محسن ملت شیخ محسن علی نجفی (مرحوم) بھرپور عزم سے ڈٹے رہے اور بامقصد زندگی گزاری اور ثابت قدمی سے شمع علم روشن کیے رکھی جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہوئے اور ملک بھر میں علوم دینی کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب میں پاکستان کے بزرگ علمائے کرام نے شرکت کی جن میں سر فہرست آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، انیس الحسین، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی سمیت جامعہ اہل البیت ؑ سے فارغ التحصیل طلباء نے مرحوم شیخ محسن علی نجفی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخر میں ان تمام مدرسین کو، جنہوں نے 1975ء سے آج تک جامعہ اہل البیت ؑ میں خدمات سر انجام دی ہیں، اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ