پیر 15 دسمبر 2025 - 11:01
محسن ملّت کی قومی و ملی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، مولانا ڈاکٹر فاضل علی فاضلی

حوزہ/ حلقۂ فکر ونظر قم المقدسہ کے تحت، آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک آنلائن ویبینار منعقد ہوا؛ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور محسن ملّت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حلقۂ فکر ونظر قم المقدسہ کے تحت، آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک آنلائن ویبینار منعقد ہوا؛ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور محسن ملّت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام مولانا فاضلی نے آنلائن اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی (رح) نے پاکستان کے گوشہ وکنار میں سکولز، کالجز، یتیم خانے اور دیگر اداروں کے ذریعے سے قوم وملت کی بڑی خدمت کی اور آج جامعۃ الکوثر اسلام آباد، جامعہ اہلبیت (ع) اور دیگر دینی مدارس، ان کے عظیم آثار کے طور پر دنیا کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان کی ان عظیم خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔

اس موقع پر بلتستان سے محقق جناب شاہد علی برکتی نے "شاہ ولی الله دہلوی اور علامہ طباطبائی کی نگاہ میں امام کے علم و افضلیت کا تقابلی جائزہ " کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔

محسن ملّت کی قومی و ملی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، مولانا ڈاکٹر فاضل علی فاضلی

محسن ملّت کی قومی و ملی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، مولانا ڈاکٹر فاضل علی فاضلی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha