اتوار 14 دسمبر 2025 - 20:23
اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد / قائد ملت جعفریہ سمیت بزرگ علماء کرام کی شرکت

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ منعقد ہوا۔ جس کے آخری روز اور اختتامی تقریب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت مختلف علماء، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

جامعۃ المصطفیٰ پاکستان میں شعبۂ تحقیق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کاظم سلیم نے کتاب میلہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: الحمداللہ اس پورے ایونٹ یعنی اس علمی و حوزوی جشنوارے کا جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الحمد للہ منعقد ہوا اور اس میں پاکستان بھر سے مدارس اور مدارس سے مربوط اور جڑے ہوئے کافی تعلیمی اور تحقیقی اداروں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ پاکستان بھر میں حوزہ علمیہ سے مربوط محققین نے گزشتہ سالوں میں جو علمی اور تحقیقی کام انجام دیے تھے ان کی ارزیابی کے بعد پورے پاکستان سے محققین و مترجمین برتر کا انتخاب کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد / قائد ملت جعفریہ سمیت بزرگ علماء کرام کی شرکت

انہوں نے اسی سلسلہ میں تجلیل و تکریم کے پروگرام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان محققین و مترجمین کی تکریم اور تجلیل کا پروگرام بھی اس کتاب میلہ کے اختتامیہ کے ساتھ منعقد ہوا جس میں مدارس کے طلباء، اساتذہ و محققین کے علاوہ ملک کے مایہ ناز علماء کرام شریک ہوئے۔

ان میں حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر، وکیل مرجعیت حجت الاسلام علامہ شیخ انور علی نجفی اور ملک بھر سے مدارس کے مدیران، اساتذہ، محققین اور منتخب طلبہ کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور محققین و مترجمین سمیت کتاب میلہ میں فعال شرکت کرنے والوں کو اعزای شیلڈز پیش کیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد / قائد ملت جعفریہ سمیت بزرگ علماء کرام کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha