اتوار 14 دسمبر 2025 - 17:15
مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ میں مرکز افکار اسلامی پاکستان کے منتظمین کی جانب سے مرکز افکار کی مطبوعات پر مشتمل کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ سے تعلق افراد نے مرکز افکار کی مطبوعات کو قریب سے دیکھا اور نہج البلاغہ سمیت مختلف کتب کی بہترین اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے شایع کتب کے اسٹال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ عباس جعفری، حجت الاسلام والمسلمین سید صادق نقوی سمیت مختلف علماء کرام اور طلبہ و طالبات تشریف لائے اور کتب کے مشاہدہ کے دوران اپنے بہترین خیالات کا اظہار کیا۔

مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں مرکز افکار کی جدید کتاب نہج البلاغہ اور اردو شعراء پیش کی گئی۔ اسی طرح آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر کی خدمت میں مرکز افکار کی نفیس چاپ نہج البلاغہ پیش کی گئی۔

مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ میں مرکز افکار اسلامی کو اعزای شیلڈ سے بھی نوازا گیا جو مرکز افکار اسلامی پاکستان کے رکن مولانا فرحت عباس نے وصول کی۔

مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب میلہ تین روزہ پروگرام تھا جس کا بروز جمعہ 12 دسمبر 2025ء کو باقاعدہ افتتاح ہوا ہے۔ اس میں پہلے دن کو یوم خواتین کی مناسبت سے مختص کیا گیا تھا اور آج 14 دسمبر 2025ء کو اس کتاب میلہ کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

مرکز افکار اسلامی کی اسلام آباد میں منعقدہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت / اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha