ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 22:43
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد / علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات کی بھرپور شرکت

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان کے دینی و حوزوی علمی و قلمی آثار کی نمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کتاب میلہ 12، 13 اور 14 دسمبر 2025ء بالترتیب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان بھر کے معروف تحقیقی اداروں، محققین، مصنّفین اور مترجمین کےعلمی و قلمی آثار نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد / علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات کی بھرپور شرکت

اس کتاب میلہ میں پاکستان کے پانچوں صوبوں کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں صوبائی سطح کے علمی و تحقیقی آثار پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان اسٹالز پر کتب کی نمائش کے ساتھ ساتھ مناسب قیمت کے ساتھ کتب خرید کے لئے بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

اس کتاب میلہ کا افتتاح پاکستان کے معروف اور بزرگ عالم دین، رُکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کیا۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں تحقیق کی اہمیت اور علمی ترقی میں تحقیق کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد انہوں نے تمام اشاعتی اداروں کے بک اسٹالز کا تفصیلی وزٹ کیا اور اُن کے علمی و تحقیقی آثار کا جائزہ لیا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد / علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات کی بھرپور شرکت

جامعۃ المصطفیٰ پاکستان میں شعبۂ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کاظم سلیم نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام معزز شرکاء، بالخصوص علامہ افتخار حسین نقوی کی تشریف‌آوری پر دلی امتنان کا اظہار کیا اور کہا: اس حوزوی کتب میلہ کا بنیادی مقصد علم و تحقیق کی قدر و منزلت کو اجاگر کرنا اور بالخصوص اُن اہلِ قلم کو متعارف کرانا ہے جو اپنی خدمات کے باوجود اب تک گمنام رہے ہیں۔

اس کتاب میلہ کے پہلے دن یعنی 12 دسمبر بروز جمعہ کو خواتین طلبہ کے لئے مختص کیا گیا تھا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح کے مدارس کی بچیوں نے بک اسٹالز کا وزٹ کیا اور کتب میں اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان مدارس میں مدرسہ زینبیہ راولپنڈی، معصومہ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، جامعۃ الزہراء اسلام آباد، مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ میانوالی اور مدرسہ اُمّ البنین اٹک شامل ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد / علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات کی بھرپور شرکت

خواہران کے لیے پہلی علمی نشست “شیعہ علماء کی تصنیفی و تحقیقی خدمات کا جائزہ” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ پروگرام کے دوران خواہران کے مابین سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ کے موضوع پر ایک حضوری تحریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں تمام طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

بعد ازاں ایک اور نشست میں طالبات کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا، جہاں ہر گروپ سے الگ الگ مصنفین و محققین نے تصنیف و تحقیق کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس نشست میں ڈاکٹر کاظم کمیل، خواہر نصرت جعفری اور ڈاکٹر حسنین نادر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ جامعۃ الکوثر میں منعقدہ یہ کتاب 14 دسمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔ اس کتب میلہ میں شرکت کے خواہشمند حضرات صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک شرکت کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد / علمائے کرام، اساتذہ، طلاب اور طالبات کی بھرپور شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha