۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے آج پیر 13 مئي 2024 کی صبح تہران میں کتابوں کے پینتیسویں بین الاقوامی میلے میں پہنچ کر کتابوں کے مختلف اسٹالز کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے آج پیر 13 مئي 2024 کی صبح تہران میں کتابوں کے پینتیسویں بین الاقوامی میلے میں پہنچ کر کتابوں کے مختلف اسٹالز کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

رہبر انقلاب نے کتابوں کے ناشروں، مصنفین اور اسٹال کے مالکوں سے گفتگو کے دوران کتابوں کی طباعت، کتابوں کی فروخت کی صورتحال اور اسی طرح نمائش کے سلسلے میں لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انھوں نے کتاب میلے کے معائنے کے بعد ایک انٹرویو میں اس طرح کے معائنے کی وجہ پہلے مرحلے میں اپنی ذاتی دلچسپی اور کتابوں سے لگاؤ کو بتایا اور کہا کہ کتاب میلے کے معائنے کی دوسری وجہ کتاب اور کتاب خوانی کے فروغ کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ مختلف عمر اور مختلف علمی طبقوں کے تمام لوگوں کو کتاب کی ضرورت ہے اور کوئي بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی۔

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سائبر اسپیس کو کتاب خوانی کی جگہ نہیں لینی چاہیے اور ہمیشہ لوگوں کی خریداری کی لسٹ میں اور ان کے روزمرہ کے اوقات میں کتاب کی خاص جگہ محفوظ رہنی چاہیے۔ سائبر اسپیس میں کام کرنے والوں کو مختلف علمی، ادبی، تاریخی، فنی، دینی و عقیدتی مسائل کے میدانوں کی اچھی کتابوں اور ایک لفظ میں مفید کتابوں کا تعارف کرانا اور ان کی ترویج کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ نئي کتابوں کی تعداد میں اضافہ، کتابوں کی طباعت کے نسخوں میں اضافہ اور بعض کتابوں کے ایڈیشنوں کی طباعت، اس سال کے کتب میلے کی اچھی خبروں میں سے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جوان نسل کی ایک سنجیدہ ضرورت، مختلف واقعات کی تشریح کے سلسلے میں کتابوں کی طباعت بتایا اور کہا کہ مشروطیت (آئينی انقلاب کی تحریک)، مقدس دفاع، اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ جیسی نمایاں اور کم نظیر شخصیات کے بارے میں جوان نسل کے لیے مناسب کتابیں تیار ہونی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .