۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ پنجمین روز سی و سومین نمایشگاه کتاب

حوزہ / 33ویں تہران کتاب میلے میں حوزہ علمیہ قم کے مرکز مطالعات اور شبہات کے جواب کے بوتھ میں مختلف موضوعات کے 15 دینی و مذہبی ماہرین لوگوں کے دینی سوالات اور شبہات کے جوابات دینے کے لئے موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں اس مرکز کے تحقیقی ماہر اور بوتھ کے انچارج حجت الاسلام علی ایوبی نے کہا : حوزہ علمیہ کے مرکز مطالعات اور شبہات کے جواب نے بھی 2014 ء سے تہران کتاب میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سالانہ تقریبا 3 ہزار سوالات اور شبہات کے جوابات دئے ہیں اور یہ کام حوزہ علمیہ کے مرد و خواتین دینی اسکالرز اور ماہرین نے انجام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال بھی 15 مذہبی ماہرین، جن میں حوزہ علمیہ کے فاضل طلباء اور طالبات نے سالانہ نمائشِ کتاب میں شرکت کی اور مختلف علمی گروپس جیسے قانون، فلسفۂ احکام، قرآن و حدیث، تاریخ اور سیرت، فقہ و معاشیات، سیاست اور معاشرت جیسے موضوعات میں لوگوں کے سوالات اور شبہات کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ماضی میں ان دینی ماہرین کی طرف رجوع کرنے والے افراد کے سوالات بنیادی طور پر مذہبی و عقیدتی ہوا کرتے تھے لیکن موجودہ کتاب میلہ میں لوگوں کا رجحان سیاسی اور معاشی مسائل سے مربوطہ سوالات کی طرف بڑھ گیا ہے۔

حوزہ علمیہ کےاس محقق نے کہا: درحقیقت، ان دینی طلبہ کی لوگوں کے شکوک و شبہات اور دینی سوالات کے جوابات دینے پر مشتمل یہ فعالیت ایک قسم کا جہادِ تبیین ہے اور اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں لوگوں کے سوالوں کے جوابات اور ان کے خدشات کے جوابات کو صحیح طور پر اور استدلال کے ساتھ پیش کیا جانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .