حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے امام خمینی (رہ) کمپلیکس قم میں حوزہ علمیہ کے تحقیقی یونٹس کی ماحصل کتب اور علمی کامیابیوں پر مبنی نمائش کے موقع پر گفتگو کے دوران نمائش کے عمومی ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا: یہ نمائش حوزہ علمیہ کی وسیع علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے رکن نے کہا: اس نمائش کا قیام ظاہر کرتا ہے کہ حوزہ علمیہ نے اپنی علمی ذمہ داری کو بطریقِ احسن انجام دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں معاشرے میں اس وقت کوئی ایسا مسئلہ نظر نہیں آ رہا جس کا اس نمائش میں ٹھوس اور علمی جواب نہ دیا گیا ہو اور یہ چیز حوزہ میں سنجیدہ کام کی نشاندہی کرتی ہے۔
مجلسِ خبرگانِ رہبری کے اسرکن نے آخر میں کہا: حوزہ علمیہ قم میں انقلاب اسلامی کے بعد جتنے علمی کام ہوئے ہیں، وہ اس سے پہلے کے تمام علمی کاموں کے برابر ہیں اور یہ چیز ملکی تمام شعبوں خاص طور پر حوزہ علمیہ میں انقلابِ اسلامی کے اثرات اور برکات کو ظاہر کرتی ہے۔