اتوار 2 مارچ 2025 - 17:33
تبلیغ، حوزہ علمیہ کی اولین ترجیح ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے تبلیغ کو حوزات علمیہ کی بنیادی ترجیح قرار دیا اور دینی معارف کی تبیین، شبہات کے ازالے اور عوام کے عقائد کو تقویت دینے کے لیے اس موقع سے استفادے کی ضرورت پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجت‌ الاسلام والمسلمین حق‌ پناه نے اپنے درس خارج فقہ و اصول کے اختتام پر ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تبریک پیش کرتے ہوئے اس بابرکت مہینے میں تبلیغ کی بے نظیر اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور اسے حوزات علمیہ کی بنیادی ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے کہا: حوزوی علوم کے حصول کا مقصد، مؤثر اور کارآمد مبلغین کی تربیت ہے اور حوزوی اخراجات بھی اسی مقصد کے استحکام کی راہ میں صرف ہونے چاہئیں۔

حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے حقیقی اور سوشل میڈیا میں دشمنوں کی منفی تبلیغات کو اصل خطرہ قرار دیا اور ان خطرات کے مقابلے میں بیداری اور فعالانہ اقدام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا: تبلیغ، طلاب اور علما کی اولین ذمہ داری ہے اور ماہ مبارک رمضان، محرم، صفر اور عشرۂ فاطمیہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطے اور دینی معارف کی تبیین کے لیے غیرمعمولی مواقع ہیں۔

حجت‌ الاسلام حق‌پناه نے ماہ رمضان کی برکات اور دین کی تبلیغ کے موقع سے استفادہ کے لیے اساتذہ اور طلاب سے درخواست کی کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھرپور حاضری دے کر اپنی تبلیغی ذمہ داریاں انجام دیں اور اس راہ میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha