حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکنڈ سیکرٹری آیت الله جوادی مروی نے حوزہ علمیہ کی تحقیقاتی معاونت کے نائب اور دیگر عہدیداروں سے ہفتۂ تحقیق کے موقع پر منعقدہ نشست کے دوران ہفتۂ تحقیق کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی نظارتی رپورٹس تحقیقاتی معاونت میں ہم آہنگی، جدید انتظامات اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کرتی ہیں، جو کہ قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے اس نشست کے آغاز میں تحقیقاتی امور کے سرپرست کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: معاشرے کی تمام علمی ترقی تحقیق کی مرہون منت ہے کیونکہ علمی تخلیق جو کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار قرار پاتی ہے، تحقیق کی ہی بنیاد پر استوار ہے۔
آیت اللہ مروی نے تحقیقاتی سرگرمیوں کی ضرورت اور تقاضوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں تحقیقاتی امور میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس حوالے سے پالیسی سازی اور عملدرآمد کے درمیان خصوصی ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے تاکہ حوزہ علمیہ کی اس انتہائی اہم ترجیح کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: ایک اصول کے طور پر تحقیق میں غیر ضروری تکرار اور موازی کام سے سنجیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ایک دقیق علمی نگران ادارہ تشکیل دیا جائے جو اس مسئلے کو کنٹرول کرے۔
آپ کا تبصرہ