حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچنے کی امید ہے، لیکن محتاط خوشبینی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جان کربی نے کہا: "ہم یقین رکھتے ہیں—جیسا کہ اسرائیلیوں نے بھی کہا ہے—کہ ہم جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں، لیکن ہمیں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ہم پہلے بھی اس صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں اور اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکے۔"
دوسری جانب، حماس نے بھی اس امکان کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہے، بشرطیکہ اسرائیل کوئی نئی شرائط نہ عائد کرے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ آئندہ چند دنوں میں طے پانے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ترجمان عمر دوستری نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور حماس کی جانب سے زیادہ لچک دکھائی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ