حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے مطابق، فقہ و علوم اسلامی انسٹیٹیوٹ کے مدیر حجتالاسلام والمسلمین صدرحسینی نے حوزہ علمیہ خراسان جنوبی کے ممتاز طلاب کی قدردانی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: روحانیت کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب جیسے برجستہ شخصیات کی تربیت پر فخر ہے اور یہ عظیم میراث آج بھی باقی ہے۔
انہوں نے طلاب اور علماء کے بلند مقام اور ان کی قدر و منزلت کو بیان کرتے ہوئے انہیں دین و معنویت کے سمندر کی چند بوندیں قرار دیا اور کہا: طلاب اور علماء کی ذمہ داری کسی ایک شعبے تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے مختلف میدانوں پر محیط ہے۔
فقہ و علوم اسلامی انسٹیٹیوٹ کے مدیر نے مزید کہا: حوزات علمیہ کی کامیابی کی بنیاد اسلام کی خدمت کا جذبہ اور دین اسلام کے اہداف کے حصول کی کوشش ہے۔ طلاب اور علماء کا دیگر شعبہ جات کے فارغ التحصیل افراد سے یہی فرق ہے کہ انہوں نے اپنے مقصد کو معنویت کے فروغ اور عوام کے ایمان کی تقویت میں سمو رکھا ہے۔
انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ جیسا مقدس ادارہ اہل ایمان کے دلوں میں نورِ معنویت کے تحفظ کا چراغ ہے اور حوزہ علمیہ میں داخل ہونے کے لیے ایمان، اخلاق، تقویٰ اور معنویت ضروری ہیں۔
حجت الاسلام صدرحسینی نے مزید کہا: حوزات علمیہ کی اولین ذمہ داری "تبلیغ" ہے۔ حوزات علمیہ کو چاہیے کہ وہ عوام کے دلوں میں علم و ایمان کو مضبوط کریں اور دین کی تبلیغ جدید ذرائع جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ممکن ہے۔









آپ کا تبصرہ