پیر 28 اپریل 2025 - 17:20
حوزہ علمیہ کے ممتاز صلاحیتوں کے حامل طلبہ کے علمی مقابلوں کا انعقاد / ۱۳۵ سے زائد ممتاز طلاب اور محققین کی شرکت

حوزہ/ حوزات علمیہ کے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلبہ کے علمی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ ملک بھر سے ۱۳۵ سے زائد ممتاز طلاب اور محققین کی شرکت کے ساتھ، تعلیمی اور تحقیقی دو شعبوں میں، تین روز تک مدرسہ عالی نواب مشہد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے اعلیٰ علمی مقابلوں کے مدیرِ اجرائی حجت الاسلام عطار نے حوزات علمیہ کے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلبہ کے علمی مقابلوں کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان مقابلوں کی علمی اہمیت اور ممتاز اساتذہ کے تعاون کو علمی اہداف کی تکمیل میں کلیدی قرار دیا۔

انہوں نے کہا: حوزات علمیہ کے اعلیٰ علمی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ 23، 24 اور 25 اپریل کو لگاتار تین دن مدرسہ عالی نواب مشہد میں منعقد ہوا۔

حجت الاسلام عطار نے مزید کہا: ان مقابلوں میں تعلیمی شعبے میں سو سے زائد اور تحقیقی شعبے میں پینتیس شرکت کنندگان نے حصہ لیا، جس سے ایک قیمتی علمی فضا پیدا ہوئی اور حوزات علمیہ کے ممتاز طلاب کی علمی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار ہوا۔

حوزہ علمیہ کے اعلیٰ علمی مقابلوں کے مدیرِ اجرائی نے قم اور اصفہان کے نمایاں طلاب اور محققین کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اس دور کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ ممتاز اساتذہ اور اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے حامل افراد کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے برادران اور خواہران نے بھی اپنے علمی و تحقیقی کام پیش کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha