پیر 15 ستمبر 2025 - 18:09
"مدرسہ آزاد" تعلیمی منصوبہ علمی میدان میں حوزوی اصیل روایت کے احیاء کا بہترین موقع ہے

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے "مدرسہ آزاد" کے منصوبے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: "طلبہ کے لیے استاد کے انتخاب میں آزادی"، "بعض درسی متون کا اختیاری ہونا"، "مدرسہ آزاد اور نئے مدرسے میں منتقلی یا مہمان طالب علم کے طور پر شمولیت کی سہولت"، "اساتید و مدیران کی طرف سے علمی رہنمائی" اور "اساتید کے لیے تدریس کی آزادی" وغیرہ یہ سب "مدرسہ آزاد" کے منصوبے کی خصوصیات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے ذمہ داران اور مدیران کے اجلاس میں تحولی منصوبہ "مدرسہ آزاد" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "مدرسہ آزاد" یا دوسرے لفظوں میں فقہ و اصول کے دروسِ سطح ایک کو ہدایت شدہ طور پر آزاد کرنے کا یہ درسی ماڈل اساتید اور مختلف ماہرین کی آرا سے تیار ہوا ہے اور حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی منظوری کے بعد نفاذ کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے اس منصوبے کے اہم مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا: یہ منصوبہ "طلبہ کو استاد اور درس کے انتخاب میں زیادہ تنوع اور آزادی فراہم کرنے"، "علمی گہرائی اور تحصیلی ارتقاء پیدا کرنے"، "درسِ آزاد کی اصیل حوزوی روایت کو محفوظ اور مضبوط بنانے" اور "تحصیل و تدریس کی سنتِ ہمزمان کو احیا کرنے" کے مقصد سے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کے لیے ایک نیا موقع فراہم ہو۔

آیت اللہ اعرافی نے مدرسہ آزاد کے منصوبے کی اہم خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: اس منصوبے کی اہم خصوصیات یہ ہیں: "طلبہ کو استاد کے انتخاب میں آزادی"، "بعض متون کا اختیاری ہونا"، "طلبہ کے لیے مدرسہ آزاد اور نئے مدرسے میں منتقلی یا بطور مہمان شریک ہونے کی سہولت"، "اساتید و مدیران کی طرف سے علمی رہنمائی" اور "اساتید کو تدریس کی آزادی"۔

مدیر حوزہ علمیہ نے مزید کہا: اس منصوبے کے نفاذ کے ساتھ، جو حرم مطہر اور مدرسہ فیضیہ کو محور بنا کر شروع ہو رہا ہے، درسی کلاسوں میں طلبہ کی بھرپور شرکت اور تعلیم و تعلم کے میدان میں زیادہ انگیزہ پیدا ہوگا۔ اسی بنا پر اساتید اور طلبہ زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں گے اور مقررہ وقت سے پہلے درس کے انتخاب اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha