حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یزد کے شہر مہریز میں مدرسہ علمیہ الزہرا (س) کے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں امام جمعہ مہریز حجت الاسلام والمسلمین محی الدینی نے حدیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم «طالب العلم محفوف بعنایة الله» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طلاب سے کہا: دینی علوم کے حصول کے مواقع کی قدر کریں اور اس راستے سے بھرپور استفادہ کریں۔
انہوں نے حوزہ علمیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی خدمات اور تعاون پر ان کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: یاد رہے کہ حوزات علمیہ معاشرے کا معنوی سرمایہ ہیں جنہیں ذمہ داران اور خیرین کی طرف سے خاص توجہ اور ہمہ جہتی تعاون کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین محی الدینی نے اس مدرسہ میں خواتین کے بھرپور استقبال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سال کے داخلوں کے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مہریز کی خواتین کو دینی علوم کے حصول میں خاص دلچسپی اور رجحان ہے اس لیے ان کے حوصلہ افزائی اور علمی سطح کی بلندی کے لیے بھی سنجیدہ حمایت کی جانی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ