اتوار 4 مئی 2025 - 17:42
احادیث و روایات کو ہمیشہ قرآن کریم کی کسوٹی پر پرکھیں

حوزہ/ حوزہ علمیہ مرکزی کی استاد نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اپنی تمام تبلیغی سرگرمیوں اور تقاریر میں احادیث و روایات کی صحت و اعتبار کو آیات قرآن سے پرکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمیہ(س) محلات میں معاونتِ ثقافتی اور بسیجِ طلاب کے تعاون سے "مسلمان عورت کی شناخت" کے عنوان سے نشست منعقد ہوئی۔ جس میں صوبہ مرکزی سے تعلق رکھنے والی استاد "محترمہ خانم جاوید" نے شرکت اور خطاب کیا۔

خانم جاوید نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں دینِ اسلام کی تبلیغ میں خواتین کے کردار کی اہمیت بیان کی اور کہا: طلاب کی ذمہ داری ہے کہ دین کی تبلیغ میں قرآنی دلائل پر توجہ مرکوز رکھیں۔

انہوں نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اپنی تمام تبلیغی ذمہ داریوں اور تقاریر میں احادیث اور روایات کو قرآن کی آیات کی روشنی میں جانچیں اور ان کی سند و اعتبار کا معیار قرآن کو قرار دیں۔

محترمہ خانم جاوید نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب ان خطباء میں سے ہیں جو اپنی گفتگو کو ہمیشہ قرآنی آیات کے معیار پر انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: وہ اس "اسلامِ ناب" کی خصوصیات پر توجہ دیں جسے قرآن اور اہل بیت علیہم السلام نے انسانیت کے لیے پیش کیا ہے چونکہ اسلام سراسر نشاط و عزتِ الٰہی پر مبنی ہے۔

حوزہ علمیہ مرکزی کی استاد نے کہا: ایک دیندار انسان حتیٰ کہ جسمانی و روحانی سخت ترین حالات میں بھی اپنی توانائی کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھتا ہے۔ قرآنی خواتین کو چاہیے کہ گھر میں پُر نشاط اور فعال رہیں تاکہ اپنے شوہر اور بچوں کو اپنی جانب جذب کر کے ان کی درست رہنمائی کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha