۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خواتین

حوزہ/ دشمن جس تیزی سے مختلف شکلوں میں ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی تیاری کر چکا ہے ہم کو بھی اسی تیزی سے اپنے بچوں کو بچانا ہو گا۔بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکا نہی جا سکتا لیکن ان کو اس کا بہتر اور مثبت استعمال ضرور سکھایا جا سکتا ہے جس کو وہ اپنی طاقت بنا سکتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/جوتل گلگت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی ڈویژنل سیکرٹری تبلیغات محترمہ زیبی حسن کی طرف سے جشن بلوغت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی ۔

شرکاۓ جشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمارا دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے اور وہ ہماری نوجوان نسل کو ذہنی طور پر معزور کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کے ماؤں کو چاہیے کے وہ حالات سے باخبر رہیں اور اپنی بچوں کی تربیت عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کریں ۔

انہوں نے کہا کے دشمن جس تیزی سے مختلف شکلوں میں ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی تیاری کر چکا ہے ہم کو بھی اسی تیزی سے اپنے بچوں کو بچانا ہو گا۔ مزید کہا کے بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکا نہی جا سکتا لیکن ان کو اس کا بہتر اور مثبت استعمال ضرور سکھایا جا سکتا ہے جس کو وہ اپنی طاقت بنا سکتے ہیں ۔

پروگرام میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے معاون سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ ثوبیہ انور نے روزے کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی  جبکہ محترمہ جنت حور نے احکام تقلید سے متعلق بچوں کو آگاہی دی اختتام میں بچیوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .