۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
عزاخانے قتیل العبرات کراچی

حوزہ/ عزاخانے قتیل العبرات کراچی کی جانب سے عید غدیر کے پرمسرت موقع پر ایک تقریری ،مصوری ،رنگ بھرئیے ،مکالمہ نویسی اور ایک ٹیبلو کے مقابلے "میں غدیری ہوں" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاخانے قتیل العبرات کراچی کی جانب سے عید غدیر کے پرمسرت موقع پر ایک تقریری ،مصوری ،رنگ بھرئیے ،مکالمہ نویسی اور ایک ٹیبلو کے مقابلے "میں غدیری ہوں" کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں اور خواتین کی تعداد 200 کے قریب تھی جن میں پوزیشن لینے والے بچوں، بچیوں  اور خواتین کو شیلڈز دی گئی۔اور مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں اور خواتین کو اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔اور اس کے علاوہ چھوٹے ،چھوٹے گفٹس کا انتظام کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں:  عزاخانے قتیل العبرات کراچی کی جانب سے عید غدیر کے موقع پر ننھے بچوں نے میدان غدیر کا منظر پیش کیا

رپورٹ کے مطابق، عزاخانے قتیل العبرات کی جانب سے پیغام عید غدیر کو بچوں تک پہچانے جس کا اعلان تمام سوشل میڈیا خصوصا مولانا علی رضا رضوی محترم کے کلپس کے ذریعے کیا گیا پورے پاکستان سے بھی بچوں اور بچیوں نے اس مقابلہ میں شرکت کی۔ عزاخانے  کی جانب سے اس مقابلہ میں شرکت کرنے والے بچوں کی تعداد 100 کے قریب تھی۔یہ مقابلہ آنلاین تھا جس کی تقریب انعامات امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقد کی گئی۔جس میں ذاکرہ محترمہ طاہرہ فاضلی (آف مشہد) اور ڈاکٹر ثروت عسکری نے شرکت کی اور عید غدیر کے بارے میں بچوں اور خواتین کو آگاہ کرتے ہوئے عزاخانے قتیل العبرات کی خدمات کو سراہا۔

اس پروگرام میں جو مؤرخہ 19 ذی الحج۔30 جولائ دن 3 بجے منعقد کیا گیا ۔بچیوں نے منقبت خوانی پیش کی اس کے علاوہ چھوٹے بچوں سے احادیث اور شعر کا کویز بھی لیا گیا اور ایک ٹیبلو بعنوان من کنت مولا فھذا علی مولا پیش کیا گیا جس کے ذریعے بچوں کے اذہان میں واقعہ غدیر ذہن نشین کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس پروگرام میں پیام ولایت فاؤنڈیشن نے بھی شرکت کی اور اپنی خدمات خواہر نرجس کی سرپرستی میں پیش کیں جس کے لیے ادارہ ان کا ممنون ہے۔
اس پروگرام میں آمادگی محرم الحرام سے متعلق ادارے کی کاوش کا تذکرہ کیا گیا اور درس دینے والی ذاکرات کو اعزازی شیلڈ دی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .