حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عزاخانہ قتیل العبرات کراچی میں میلاد باسعادت جناب حضرت زینب (س) کے سلسلے میں ایک پروگرام "زن، زندگی، حجاب" کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں چھوٹے بچوں نے ڈرائنگ اور نقاشی کی اور 11 سال سے 20 سال تک کی بچیوں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔
اس پروگرام کی آرگنائزر سیدہ نصرت نقوی صاحبہ کے مطابق یہ پروگرام لائیو نشر کیا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مبارکباد کے بعد تمام نیوز چینلز جو ان پروگرامز کو نشر کرنے میں تعاون کرتے ہیں، ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا امریکہ یہ مت سمجھے کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ایران کے خلاف ایذا رسانیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ خاتون کا پردہ اس کی بقاء کی ضمانت یے اور ان کے کسی کام میں حائل نہیں۔ خاتون پردے کی حدود میں رہتے ہوئے تمام کام کرسکتی ہیں۔
اس پروگرام میں جناب زینب (س) کے حوالے سے کوئز کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں تمام بچوں نے زور و شور سے حصہ لیا اور چھوٹی بچیوں نے ہاتھ میں بینرز زن، زندگی اور حجاب کیساتھ ویڈیو بھی بنوائی، جس میں چھوٹی چھوٹی بچیاں یہی نعرہ تکرار کر رہی تھیں۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں میں سرٹیفکیٹ، تحائف اور تبرک بانٹا گیا۔
اس پروگرام میں محترمہ حوریہ جعفری نے درس سے خطاب فرمایا اور کہا کہ یہ بچے ہمارا انقلابی سرمایہ ہیں اور ان کی تربیت ماووں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں کردار زینبی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں تقریری مقابلے میں حصہ لینے والی پوزیشن ہولڈرز محترمہ کائنات، محترمہ فدک اور محترمہ حانیہ نے خاص طور پہ شرکت کی۔
واضح رہے کہ عزا خانہ قتیل العبرات کا اگلا پروگرام یکم جنوری 2023ء کو کراچی میں IRC امام بارگاہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کی رجسٹریشن جاری ہے۔ رابطہ نمبر:
03340774291
03333830354