۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی

حوزہ/ ان پروگرامات کا مقصد دورِ جدید کی نئی نسل میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ دشمن طاقتیں اپنی طاقت کے بل پر ہمارے عقیدے اور ہمارے مقدّس مقامات کو کس طرح مسمار کرتی رہی ہیں اور آج بھی کر رہی ہیں لیکن ہماری قوم کا ہر سپوت سر پر کفن باندھے ناصرِ امامِ مہدی (عج) بن کر دشمن عناصر کو نیست و نابود کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلہ، پروگرم آرگنائزر محترمہ سیّدہ نصرت نقوی کی زیرِ نگرانی امام بارگاہِ خیرالعمل انچولی کراچی پاکستان میں 29 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں شہر بھر سے خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک کامیاب تقریری اور آرٹ مقابلہ منعقد

تفصیلات کے مطابق، اس مقابلے میں 3 سے 11 سال کے بچوں نے آرٹ جبکہ 10 سے 50 سال تک کی خواتین اور بچوں نے تقریری مقابلے میں شرکت کی۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک کامیاب تقریری اور آرٹ مقابلہ منعقد

منصف کے فرائض خود محترمہ سیّدہ نصرت نقوی نے انجام دیئے۔ بچوں میں سیکنہ زہرا، نسبت زہرا، محمد موسی، فدک زہرا، مشہد کاظمی، آل حیدر، الشباء فاطمہ اور خواتین میں مہرین علی، شگفتہ علی اور فردوس زہرا نمایاں کارکردگی کے ساتھ کامیاب مقررین میں قرار پائے۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک کامیاب تقریری اور آرٹ مقابلہ منعقد

آرٹ مقابلے میں ایمان زہرا، عالیہ زہرا، زینب، کمیل، موسی اطہر اور سکینہ حسین نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک کامیاب تقریری اور آرٹ مقابلہ منعقد

واضح رہے کہ آرٹ مقابلے میں جنت البقیع کی تصاویر بنوائی گئیں جبکہ تقریری مقابلے میں جنت البقیع اور بیت المقدس سے متعلق اہم عنوانات پر مقررین نے اظہارِ خیال کیا۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک کامیاب تقریری اور آرٹ مقابلہ منعقد

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پروگرامز عزا خانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے، اہم مواقع پر مفت رجسٹریش کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں شہر بھر سے بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد دورِ جدید کی نئی نسل میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ دشمن طاقتیں اپنی طاقت کے بل پر ہمارے عقیدے اور ہمارے مقدّس مقامات کو کس طرح مسمار کرتی رہی ہیں اور آج بھی کر رہی ہیں لیکن ہماری قوم کا ہر فرد سر پر کفن باندھے ناصرِ امامِ مہدی بن کر دشمن عناصر کو نیست و نابود کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • کرنؔ زہرہ PK 19:44 - 2023/04/30
    0 0
    پروردگار پروگرام آرگنائزر اور تمام بچوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔نسلِ نو کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔۔
  • حسن عباس PK 19:45 - 2023/04/30
    0 0
    ماشااللہ خدا توفیقات میں اضافہ فرمائے
  • syed PK 20:12 - 2023/04/30
    0 0
    mashallah kohda ap sbko kamyab o kamran krn
  • Anum Areej PK 20:37 - 2023/04/30
    0 0
    mola is naik mqsd ko hmesha qaim rkhy or hmy toufeeq day k hm Syeda Nusrat Nqvi Sahiba ka is mission main sath day sky ameen.... Mola Nusrat naqvi Sahiba ko is kaary khair ka bht Acha ajar ata kry ameen
  • کلثوم زہرہ PK 08:52 - 2023/05/01
    0 0
    ماشاء اللہ بہت اچھا پروگرام ہوا۔۔ بہت نظم و ضبط کے ساتھ۔۔ بچوں کو یوم ع انہدام جنت البقیع کے حوالے سے کافی آگاہی ملی۔۔ ایسے پروگرم ہونے چاہئے ۔۔ تحا ئف اور تبرک بھی تقسیم کیا گیا جس سے بچو کی حو صلہ افزائی ہوئی ۔۔ شُکریہ مدرسہ قتیل العبرت
  • Syeda Nusrat Naqvi PK 09:09 - 2023/05/01
    0 0
    میں تہہ دل سے حوزہ نیوز ایجنسی کی مشکور ہوں اور اپنی پوری ٹیم کی طرف سے شکر گزار ہوں خصوصی طور پہ محترم محمود بھای صاحب کا شکریہ کہ وہ بروقت ہماری کاوشوں کو منظرعام پہ لانے کا سبب ہیں۔ جزاک اللہ