۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
عزاخانہ قتیل العبرات کراچی میں "حاج قاسم" کے عنوان سے آنلائن پروگرام کا انعقاد

حوزہ / شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے ایک تقریری و نقاشی کا پروگرام بعنوان "حاج قاسم" منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے کراچی میں یکم جنوری 2023 کو ایک تقریری و نقاشی کا پروگرام بعنوان "حاج قاسم" منعقد کیا گیا۔ جس میں 3 سال سے لے کر 20 سال تک کے بچوں اور 2.5 سال سے 15 سال تک کی بچیوں نے شرکت کی۔

پروگرام کی میزبان سیدہ نصرت نقوی اور حوریہ جعفری تھیں اور پروگرام کے دیگر انتظامات محترمہ ارمیا جعفری اور سکینہ جعفری نے انجام دئے۔ اس پروگرام میں ہیڈ والینٹئر محترمہ معارفہ تھیں۔

عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی منتظم اعلی سیدہ نصرت نے بتایا کہ شہید قاسم سلیمانی کی تبلیغ کرنے کی وجہ سے میرے کئی فیسبک، انسٹا اکاونٹ بلاک ہوئے یہاں تک کہ واٹسپ اکاؤنٹس بھی بلاک کر دئے گئے۔ اب اس پروگرام کے انعقاد سے پہلے بھی مجھے کہا گیا کہ میں یہ جرأت نہ کروں لیکن یہ کام شہید قاسم سلیمانی کا تھا اس میں خود خدا نے مدد کی اور بالآخر ہم کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا: میں منتقم قاسم سلیمانی ہوں۔ امریکہ و اسرائیل کی ان بچکانہ حرکتوں نے میرے حوصلے مزید بلند و مضبوط کردئے ہیں۔ مجھے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ماسوائے خدا کے اور خدا خود میرے ساتھ ہے۔

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد برسی کے حوالے سے اس سے پہلے دو پروگرام آنلائن کیے گئے تھے۔ یہ تیسرا سالانہ پروگرام ہے جو لائیو کیا گیا ہے اور اس پروگرام کو انجام دینے میں امام بارگاہ آئ -آر- سی کا تعاون شامل ہے۔ ان کی اجازت سے یہ پروگرام انجام دیا گیا۔ امام بارگاہ کی انتظامیہ کی طرف سے انتظامات بہت بہترین تھے۔

تقریری مقابلے کے ججز کے فرائض محترمہ عالیہ ( مدینة العلم اسکول کراچی) اور نقاشی کے مقابلے کے فرائض محترمہ امبر نے انجام دئے۔

اس مقابلے میں مہمان خصوصی ایرانی ڈائریکٹر محترم آغا طالبی نیا، محترم میر مبشر صاحب ( تجزیہ نگار) تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران کہا کہ شہید قاسم ایک خدا ترس اور بہادر انسان تھے جن سے امریکہ ڈرتا تھا اسی لیے انہیں شہید کروا دیا۔

آغا طالبی نیا نے کہا: دشمنان اسلام کو معلوم ہونا چاہئے کہ مرے ہوئے شہید قاسم سلیمانی، زندہ قاسم سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

پروگرام میں مختلف مہمانوں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ جن میں علامہ نقی صاحب اور محترمہ ذاکرہ شگفتہ زیدی صاحبہ شامل ہیں۔

پروگرام میں معروف منقبت خوان محترم شاہد علی شاہد نے بھی شرکت کی اور چھوٹے ننھے منے بچوں کیساتھ مل کر سلام فرماندہ کا ترانہ پڑھا جو کہ کافی روح پرور مناظر تھے۔

پروگرام کے آخر میں عزاخانہ قتیل العبرات کی منتظمین اور میجنمنٹ محترمہ حوریہ، ارمیا اور سکینہ کو بدست مبارک آغا طالبی نیا لوح تقدیر ( اعزازی شیلڈ) دی گئی۔ شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ انوکھا اور نہایت خوبصورت پروگرام تھا۔

پروگرام میں پاکستان آرمی کے شہداء اور شہید حاج قاسم سلیمانی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں اعزازی شیلڈز کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز اور تبرک بھی پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • فرح نقوی PK 18:35 - 2023/01/02
    0 0
    ماشاءاللہ بہت خوب خدا اپکی توفیقات میں اضافہ کرے آپ کو صحت والی زندگی عطا کرے آپ نے اور آپ کی ٹیم نے بہت ہی بہترین انداز میں اس کام کو کیا ہے انشاءاللہ شہدا اپ کو اس کا بہترین اجر عطا کریں گے امین