۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سلام فرماندہ

حوزہ/ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ برطانوی وزارت لندن تعلیم (لندن)، اسلامی جمہوریہ ایران کے اسکول میں ایرانی طلباء کی جانب سے ترانہ "سلام فرماندہ" پڑھنے والی ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونی حکومت کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ برطانوی وزارت تعلیم کا محکمہ انسداد انتہا پسندی لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسکول میں ایرانی طلباء کی طرف سے ترانہ "سلام فرماندہ" پڑھنے کی ویڈیو کی تحقیقات کر رہا ہے۔

"یروشلم پوسٹ" اخبار نے لکھا ہے کہ نومبر 2021 میں لندن کے ایک اسکول میں ایرانی طالب علموں کی طرف سے سلام فرماندہ پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس اسکول کے معائنے کے دوران، انسپکٹرز نے اسکول کی لائبریری میں موجود کتابوں کا جائزہ لیا اور دعویٰ کیا کہ نا مناسب مواد کے ساتھ غیر داستانی کتابیں موجود ہیں جو کہ اس اسکول کے طلباء کی عمر کے لحاظ سے نامناسب ہیں۔

لندن میں ’’سلام فرماندہ‘‘ کی صداؤں سے برطانوی حکومت خوفزدہ

وزارت تعلیم کے انسداد انتہا پسندی کے محکمے نے الزام لگایا کہ اس اسکول کا عملہ انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کرتا ہے یا اسے فروغ دیتا ہے یا انتہا پسند سرگرمیوں، پالیسیوں یا تدریس میں اس طرح کے مواد استعمال کرتا ہے جس سے تعلیمی ماحول میں انتہا پسندانہ ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2022 میں اسی طرح کے ایک معاملے میں، ریاستہائے متحدہ کے ٹیکساس کے شہر "ہیوسٹن" میں ایرانی طلباء کو ایرانی میڈیا کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں’’سلام فرماندہ‘‘ کو انگریزی اور فارسی میں پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ادھر لبنانی اخبار "الاخبار" نے کچھ عرصہ قبل ایک نوٹ شائع کیا تھا اور اس بات کی تحقیق کی تھی کہ کس طرح ترانہ’’سلام فرماندہ‘‘ پوری دنیا میں پھیل گیا اور دشمن اس ترانے سے کس طرح خوفزدہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • مظفر نقی معروفی IN 11:52 - 2023/03/05
    0 0
    سلام فرماندہ الہی طاقت کوشارز کرتاہے ،لہذا شیطانی طاقتیں اس سے خوفزدہ ہوں گی ۔اور اسے روکنے کے لئے کوشاں رہیں گی۔