۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عرفان عالم پوری

حوزہ؍تب  کہیں  عرفانؔ ملتا ہے لقب زندہ شہید-دولتِ ایمان بھی ہو مرد میدانی بھی ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی/

نتیجۂ فکر: حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا عرفان عالم پوری صاحب

چاہتے ہوحق پہ مرنا قبر نورانی بھی ہو
ساتھ میں عشقِ علی کے عشقِ ربانی بھی ہو

مرجعیت اِس لئے کرتی ہے شیعت کا دفاع
باغ ہو پھل دار تو پھر اُس کی نگرانی بھی ہو

دشمنانِ دین کی نیندیں اُڑانے کے لئے
خامنہ ای(مُدّظلّہ) ہو تو اک قاسم سلیمانی(رح) بھی ہو

تب کہیں جا کر مثالی فتح ہوتی ہے نصیب
ہاتھ میں ہتھیار ہو سجدے میں پیشانی بھی ہو

کر کے داعش کا صفایا درس دنیا کو دیا
ظلم کے شعلے ہوں تو تلوار کا پانی بھی ہو

کاوشیں کیا کیا تمہاری ہیں بتانے کے لئے
مخزنِ الفاظ بھی ہوں وقت طولانی بھی ہو

نوکِ نیزہ پر کٹے سر دے رہے ہیں یہ صدا
کیسے ممکن ہے کہ راہِ حق ہو آسانی بھی ہو

اِس لئے ہر سال ہم جاتے ہیں سوئے کربلا
تا کہ جنت روزِ محشر جانی پہچانی بھی ہو

تب کہیں عرفانؔ ملتا ہے لقب زندہ شہید
دولتِ ایمان بھی ہو مرد میدانی بھی ہو

عرفان عالم پوری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .