۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور، بہار کا بیسواں بزم مسالمہ

حوزہ / ہندوستان کے علاقہ بھیک پور، بہار میں ہر سال کی طرح  امسال بھی حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کا بیسواں بزم مسالمہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان کے علاقہ بھیک پور، بہار میں ہر سال کی طرح امسال بھی حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کا بیسواں بزم مسالمہ منعقد ہوا۔ جس میں کربلا کے چاہنے والوں کے ۳۵ شعرائے کرام کی شرکت رہی۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کا بیسواں بزم مسالمہ / نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

یہ پروگرام ہندوستان میں اپنے انداز کا ایک نیا اورپرکار پروگرام شمار ہوتا ہے کیونکہ قرآن اور امام حسین ع پر خصوصا اس انداز سے پروگرام کا انعقاد نہیں ہو پاتا ہے۔ شعرائے کرام کو بھی اس عنوان پر دئے گئے مطالب سے سہارا ملتا ہے اور خطبائے کرام، اساتیذتحلیل گر کے توسط سے بہترین کلام قرآن اور امام حسین پر آمادہ ہو جاتا ہے۔

مکمل تصاویر دیکھیں: حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور،بہار میں بیسواں بزم مسالمہ

سوزخوانی ہندوستان کے لئے ایک بہت عظیم عنوان ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مجلس عزا منعقد ہوتی ہے تو سوزخوان کو ذاکر اول کا خطاب دے کر بلوایا جاتا ہے اور پھر وہ اسی انداز سے کلام کو پیش کرتے ہیں۔

محترم جناب سید غلام نجف نے سوزخوانی میں مصرعہ طرح پر اس طرح اشعار پیش کئے:

(۱) حج کیا روزہ رکھا ایسے عبادت کی ۔۔۔ بعد میں مجلس شبیر میں شرکت کی ہے۔

(۲) آل کوچھوڑ کے اعمال نہیں پہونچے گا کیونکہ بگڑوں نے امانت میں خیانت کی ہے

(۳) بعد عاشور اٹھائے ہوئے ٹوٹا نیزہ۔۔دین اسلام کی زینب نے قیادت کی ہے۔

(۴) خشک گردن سے گلہ کاٹ دیاخنجرکا صبرایوبی نے اس عزم پہ حیرت کی ہے

(۵) ہنس کے ظالم کورلانے کاہنررکھتے ہیں۔ ہم عزاداروں نے شبیرسے الفت کی ہے۔۔

(۶) کربلا والوں کا پیغام سنانے کے لئے نوک نیزہ سے شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۷)اس کاشجرہ ابوسفیان سے ملتاہے نجف جس نے سرورکے عزاداروں سے نفرت کی ہے

محترم جناب سیدانتظارحسین نے مصرعہ طرح پر اس طرح اشعارپیش کئے!

(۱)شاعر آل پیمبرنے جومحنت کی ہے۔۔۔۔۔اب جگہ دائمی اسکے لئے جنت کی ہے۔۔

(۲) دین اسلام مٹانے پہ تلاجب ظالم کربلاآکے شہ دیں نے حفاظت کی ہے

(۳)دین ودنیامیں کبھی سرخروہوسکتانہیں۔۔جس نے اولاد پیمبر سے عداوت کی ہے۔۔

(۴) مرتبہ مرجع تقلید کاسمجھاہی نہیں اسلئے اس نے شب وروز اہانت کی ہے

(۵)اے خمینیؒ تیری عظمت تیری جرات کوسلام ۔۔۔تونے تاریخ تشیع کی حفاظت کی ہے

(۶) چہرہ نورانی کبھی ہونہیں سکتااسکا جس نے زہراوعلی سے سدانفرت کی ہے

(۷)آل احمد سے جداہونہیں سکتاقرآن ۔۔۔نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۸) رن میں پتھرکو تبسم کی کلی سے توڑا یہ ادابس علی اصغرکی شجاعت کی ہے

(۹) اوج پہ کیوں نہیں پہونچے گی تیری بھی قسمت ۔۔۔۔ تو نے اشعار سے کربل کی وضاحت کی ہے

محترم جناب وفادار حسین نے مصرعہ طرح پر اس طرح اشعار پیش کئے:

(۱)اے وفادار جو مصرعہ کی تلاوت کی ہے۔ تیری قسمت ہے ائمہ نے سماعت کی ہے۔۔

(۲) لوگ امریکہ یہودی سے گلے ملتے رہیں ہم نے ایرانی حکومت سے محبت کی ہے

(۳)وہ عزادارہیں ہم بھی توعزاداررہے۔۔ہم نے مل جل کے غم شاہ میں شرکت کی ہے

(۴) زندگی نوحہ وماتم میں گزارواپنی چاہنے والوں سے صادق نے روایت کی ہے

(۵)مجلس شاہ ہدیٰ کر کے جو پہنچا گھر کو ۔۔۔۔۔۔خواب میں میں نے محمد کی زیارت کی ہے ۔۔۔۔

محترم جناب سیدریاض حسین رضوی نے مصرعہ طرح پر اس طرح اشعارپیش کئے:

(۱) دلبر فاطمہ زہراکی عبادت کی ہے۔۔ میں نے قرآن فضیلت کی تلاوت کی ہے۔۔

(۲) میں نے شبیر کی دہلیز پہ خم کرکے جبیں بندگی کی ہیوفاکی ہے عبادت کی ہے

(۳) کیوں نہ معراج ملے اشک غم سرور کو۔۔فاطمہ بنت پیمبر نے قیادت کی ہے کی ۔

(۴) صف بہ صف موجیں ہیں ساحل پہ کھڑی پانی کی نہرپہ مشک سکینہ نے امامت کی ہے

(۵)پربچھائے ہیں فرشتوں نے میرے قدموں پر ،کربلاجانے کی میں نے ابھی نیت کی ہے

(۶)شہ کی مجلس سیں لوٹاہوں تبرک لیکر گھرمیں میرے جوغذارکھی ہے جنت کی ہے

(۷) موت تھک جائیگی میدان میں لاشیں گن کر۔۔ہیبت حضرت عباس قیامت کی ہے

(۸) نوک نیزہ پہ زمیندار رعایاپیدل سرشبیرنے کچھ ایسی حکومت کی ہے

(۹) بانی ظلم نے عیبوں کوچھپانے کے لئے۔۔۔۔جانے کتنی ہی حدیثوں کی تجارت کی ہے

(۱۰) فاطمہ زہراکی تعلیم کاایساہے اثر نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۱۱) حق بیانی سے کبھی رک نہیں سکتے ہیں ریاض ۔ منھ میں جومرے زباں ہے وہ قیامت کی ہے

(۱۲) تاکہ وحدت کی صداپہنچے ہرایک قریے ،اسلئے شاہ نے نیزے پہ تلاوت کی ہے

جناب سیدردلدار رضوی نے مصرعہ طرح پر اس طرح اشعارپیش کئے:

(۱) اہل دل نے غم شبیر سے الفت کی ہے۔ماتم حضرت شبیرکی شہرت کی ہے۔۔

(۲) زلزلہ فوج ستمگرمیں ہواہے برپا ہنس کے شبیرنے میداں میں قیامت کی ہے

(۳) تیری غیرت کانکل جائیگادنیامیں جلوس ۔حرملہ تونے جواصغر سے جسارت کی ہے

(۴) غیرممکن ہے کہ وہ بوئے جناں پاجائے جس نے زہراکی امانت میں خیانت کی ہے

(۵) بچے بچے کی زبانوں پہ حسین بن علی ۔ غم شبیرکی ماوں نے یوں خدمت کی ہے

(۶) آل قرآن جداہونیں سکتے ہیں کبھی نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۷) مقصد کرب و بلا ساتھ لئے چلتے ہیں ۔۔۔۔ ہم نے ایران سے بس اسلئے الفت کی ہے

(۸) بانی ظلم نے عیبوں کوچھپانے کے لئے ۔۔۔۔ جانے کتنی ہی حدیثوں کی تجارت کی ہے

(۹) فاطمہ زہراکی تعلیم کاایساہے اثر نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۱۰) حق بیانی سے کبھی رک نہیں سکتے ہیں ریاض ،منھ میں جومرے زباں ہے وہ قیامت کی ہے

(۱۱) تاکہ وحدت کی صداپہنچے ہرایک قریے ،اسلئے شاہ نے نیزے پہ تلاوت کی ہے

محترم شخصیت پروفیسر جناب سید قمر رضوی مظفر پوری نے مصرعہ طرح پر اس طرح اشعار پیش کئے:

(۱) ایسے لوگوں پہ خدا نے بھی ملامت کی ہے ۔ آل عمران سے جس نے بھی عداوت کی ہے۔۔

(۲) اس پہ زہراکی دعاسایہ فگن ہے ہردم جس نے مظلوم کی ہرگام حمایت کی ہے

(۳) خوش ہوئے اس سے ائمہ وخدا اورنبی ظالم وظلم کی جس نے بھی خلافت کی ہے

(۴) کربلایہی پیغام ہمیں جاں سے عزیز زیرخنجر بھی شہ دیں نے عبادت کی ہے

(۵) آگیانارسے پروانہ نوری بن کر حرکے اخلاص سے سرورنے محبت کی ہے

(۶) کوفہ وشام میں آواز کا پردہ کر کے باپ کے لہجے میں زینب نے خطابت کی ہے

(۷) وقت جب آیاتوبڑھ بڑھ کے دفاع کرتے رہے ۔۔۔۔ کب لڑائی میں کبھی آل نے سبقت کی ہے

(۸) مٹ گئے بیعت فاسق کے طلبگارسبھی ۔۔ بعد شبیر کسی نے نہ جسارت کی ہے (۹) کربلا جانے کی حسرت لئے جیناسیکھو موت سے لڑکے بھی لوگوں نے زیارت کی ہے

(۱۰) صبح سے عصر تلک خوں سے وضوکرکرکے نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

(۱۱) نام کے جو بھی عزادار ہیں دنیا میں قمر خاک کربل میں انہوں نے بھی تجارت کی ہے۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کا بیسواں بزم مسالمہ / نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .