۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
بھیک پور، بہار میں "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

حوزہ / بھیک پورسیوان، بہار میں ہرسال کی طرح امسال بھی زیرانتظام بانی حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے بھیک پور، بہار میں بیسواں پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بھیک پورسیوان، بہار میں ہرسال کی طرح امسال بھی زیرانتظام بانی حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے بھیک پور، بہار میں بیسواں پروگرام منعقد ہوا۔

اس پرگرام میں پہلی شب کے پروگرام میں سب سے پہلے تلاوت کلام کے فرائض کو انجام دینے والے عاطف حسین رضوی تھے اور اس پروگرام کے ناظم محترم سید انتظار حسین رضوی اور خطابت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ظفر فیض رضوی قمی نے انجام دئے۔

بھیک پور، بہار میں "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: حسینی غم ایساغم ہے جس میں آج بھی دنیاکے بشر اشک باران ہیں۔

خطیب مجل نے فرش عزا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمارے بزرگوں نے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کے ہر گوشہ و کنار میں محفوظ ہیں۔ ان ہی لوگوں کی قربانیاں ہیں جس کے سبھی قایل ہیں۔ طول تاریخ میں نوجوانی سے لے کر بڑھاپے تک واقعہ کربلا کو دنیا میں عام کرنے کے لئے سعی و تلاش کی۔ تاریخ اسلام کی یہ وہ برجستہ شخصیتیں ہیں جنہوں نے نوجوان اور جوانوں کو حقیقی عزادار بنا ڈالنے میں انتھک کوششیں کیں۔

بھیک پور، بہار میں "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں مصرعہ بھی دیا جاتا ہے اور اس سال کا مصرعہ طرح یہ ہے:

"نوک نیزہ پہ شہ دیں نے تلاوت کی ہے"

یاد رہے کہ یہ پروگرام ہندوستان کی سرزمین میں حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کا معیاری اور قدیمی پروگرام ہے جس میں کوشش یہی ہوتی ہے کہ احسن طریقے سے مذکورہ پروگرام کو نبھایا جائے۔ قرآن اور امام حسین پروگرام اس عظیم علاقے میں منعقد ہوا کرتا ہے جس میں ملکی و غیرملکی شاعر، ذاکرین اور نوحہ خوان حضرات تشریف لاتے ہیں اور ساتھ ساتھ داخل ملک کے مشہور و معروف مرثیہ خوان، نوحہ خوان، شاعر اور خطیب حضرات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سال کے پروگرام میں مدعو شخصیات کو نفیس انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔

بھیک پور، بہار میں "قرآن و امام حسینؑ" کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .