۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

حوزہ/ قرآن و عترت فاونڈیشن کے بانی و موسس حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسید شمع محمدرضوی نے اسس موقع پر اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا: تمام حضرات علے الخصوص نوجوان اور جوان کے لئے ضروری ہے ہر امامؑ کی ولادت و شہادت پر مطالعہ اور دیگر علمی ثقافتی کاسلسلہ قایم اور دایم رکھیں کیونکہ اہل نورنورہی کاتذکرہ کرتے ہیں جس سے نورانی زندگی ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بھیک پور، بہار/ شناخت امام زندگی کا لطف ہے،اگر دنیا چاہتی ہے کہ اسکی زندگی خوشگوار اورلطیف ہوتوامامت کی شناخت ضروری ہے،خداوندعالم نے قرآن مجیدمیں اسکی طرف بارہا اشارہ کیاجسےغور و فکر کرنے کی نہایت ضرورت ہے، مولانا سبط حیدر اعظمی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پورکی جانب سے ان امور مذکورہ پرعالی شان کانفرنس منعقد کی گئی جسمیں دنیائے بشریت میں امام کے چاہنے والوں نے اپنی توانائی کے تحت ماہ ذی القعدہ میں ولادت علی بن موسیٰ الرضا واخت الرضا کی ولادت کے سلسلے میں جشن مسرت قایم کرکے اس بات کاثبوت دیا١٤سوسال ہونے پربھی آل محمد(ص)کاجشن ہمیشہ عاشق اہلبیتؑ بہت شان وشوکت کے ساتھ مناتے رہیں گے۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

حوزہ علمیہ آیة اللہ خامنہ ای،بھیک پور،بہار کے خدمت گزار ومسئولین حضرات نے بھی جیسے ہی ماہ ذی القعدہ کاچانددیکھا ہر سال کی طرح (١٤سال سے)امسال بھی  ان مبارک ایام کاایک خاص خیال کرتے ہوے،نذرکااہتمام، علمی اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ عالی شان کانفرنس کاانعقاد کیا۔۔نذر بی بی معصومہ قم س امام رضا علیہ السلام سے لیکرکانفرنس تک جن بزرگوار، منقبت خوان ،مقررین اور شعراع کرام نے شرکت کی انکانام مندرجہ ذیل ہے۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

ندیم رضوی،صایم رضوی ،فیضان رضوی، کرارسلمہ،نجف رضوی،شاہدرضارضوی،محمدعلی رضوی،غلام نجف رضوی،آصف رضارضوی سکریٹری انجمن رضویہ بھیک پور،شاعر امام رضا انتظاربھیک پوری، ممتاز بھیک پوری،وفاداربھیک پوری، انوربھیک پوری، اعجازبھیک پوری، رازگوپالپوری، عروج گوپالپوری کے علاوہ، بیرونی شعراء کرام جناب منتظر جونپوری، منظرلکھنوی، میثم کاظمی، رضی بسوانی۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

اس پروگرام میں نظامت کے فرایض انجام دینے والے مولانامعراج حیدرخان اورافتتاحی ،اختتامی تقریر کرنے والے حجة الاسلام والمسلمین مولاناسبط حیدراعظمی،حجة الاسلام والمسلمین مولانامحمدرضاخان صاحب قبلہ وکعبہ کانام شامل ہے، اس پروگرام کامصرعہ "مشہد کاذکر کیجئے قم کے دیار میں" تھا،جسمیں سبھی نے پروگرام کوچارچاند لگانے میں انتھک کوشیشیں کیں۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

قرآن وعترت فاونڈیشن کے بانی وموسس حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسید شمع محمدرضوی نے اسس موقع پر اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا!تمام حضرات علے الخصوص نوجوان اورجوان کے لئے ضروری ہے ہر امامؑ کی ولادت وشہادت پرمطالعہ اور دیگر علمی ثقافتی کاسلسلہ قایم اوردایم رکھیں کیونکہ اہل نورنورہی کاتذکرہ کرتے ہیں جس سے نورانی زندگی ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بھیک پور کی جانب سے کانفرنس آل محمد (ص)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .