۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
پوسٹر

حوزہ/ ہر سال ایامِ فاطمیہ کے موقع پر صوبہ بہار میں شعرائے کرام بطورِ نظم اپنے تاثرات پیش کرتے ہیں۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، یکم دسمبر 2024 بروز اتوار، حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای بھیک پور میں بزمِ مسالمہ بعنوان "یادِ خاتونِ جنت" منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بھیک پور، بہار/ ہر سال ایامِ فاطمیہ کے موقع پر صوبہ بہار میں شعرائے کرام بطورِ نظم اپنے تاثرات پیش کرتے ہیں۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، یکم دسمبر 2024 بروز اتوار، حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای بھیک پور میں بزمِ مسالمہ بعنوان "یادِ خاتونِ جنت" منعقد ہوئی۔

یہ پروگرام بعد از نمازِ مغربین تلاوتِ قرآن مجید سے شروع ہوا، اور اس کا مرکزی مصرع "احمد کے گھرانے پہ قیامت کی گھڑی ہے" تھا۔ پروگرام کی نگرانی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی قبلہ و کعبہ نے کی۔

افتتاحی تاثرات حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید فیض رضوی نے پیش کیے جبکہ اختتامی تاثرات حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صادق ظفر رضوی کے ذمے رہے۔

تقریب میں جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا، ان میں عمار رضوی، غلام نجف رضوی، آصف عباس رضوی، وفادار حسین رضوی، انتظار حسین رضوی، اقبال حسین وکیل سیوان اور انور بھیک پوری شامل تھے۔

منتخب اشعار:

مجلس میں چلے آئیے رحمت کی گھڑی ہے

زہرا کا ہوا ذکر، عبادت کی گھڑی ہے

ایران سدا دیتا ہے، آؤ درِ شہ پہ

ورنہ اے مسلمانوں، ہلاکت کی گھڑی ہے

وہ ظلم ہوا، بیٹھ کے پڑھتی ہیں نمازیں

مرقد میں نبی روتے ہیں، آفت کی گھڑی ہے

قرآن فضیلت کا ہوا پہلو شکستہ

احمد کے گھرانے پہ قیامت کی گھڑی ہے

پہلو کا لیے زخم، عبادت نہیں چھوٹی

دنیا کے لیے فاطمہ عبرت کی گھڑی ہے

تقریب میں حاضرین نے نہ صرف اشعار کو سراہا بلکہ اس یادگار بزم میں عاشقانِ ولایت نے اپنی عقیدت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بہار؛ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای، بھیک پور میں بزمِ مسالمہ بعنوان یادِ خاتونِ جنت کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .