۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور میں یاد حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کے عنوان سے طرحی محفل کا انعقاد

حوزہ/ تقریب میں مولانا سید ظفر رضوی نے کہا کہ "کبھی گھبرا کر غلط فیصلہ نہیں لینا چاہیے، ہر حال میں اہل بیت (ع) کو یاد رکھنا چاہیے، کیونکہ معصومہ قم (س) کی مدد ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتی ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیوان، بہار/ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای، بھیک پور کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کی یاد میں یک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں قاریان قرآن، خطباء، مقررین اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا سید شمع محمد رضوی نے بتایا کہ حضرت معصومہ قم (س) کی شہادت کی تاریخ اسلامی جمہوریہ ایران میں 10 ربیع الثانی کو منائی جاتی ہے، جہاں سیاہ پوشاک میں ہر طرف عزاداری کا منظر ہوتا ہے۔ تاہم، ہندوستان میں امام حسن عسکری (ع) کی ولادت کی مناسبت سے اسی تاریخ میں جشن منایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں یہ پروگرام تاخیر سے منعقد کیا جاتا ہے۔

پروگرام میں شعرائے کرام کے لیے مصرعہ طرح "معصومہ قم تیرے عزادار بہت ہیں" مقرر کیا گیا، جس پر مختلف شعراء نے حضرت معصومہ (س) کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میں مولانا سید ظفر رضوی نے کہا کہ "کبھی گھبرا کر غلط فیصلہ نہیں لینا چاہیے، ہر حال میں اہل بیت (ع) کو یاد رکھنا چاہیے، کیونکہ معصومہ قم (س) کی مدد ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتی ہے۔"

مولانا صادق رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "کریمہ اہل بیت (ع) نے ہر ایک کی جھولیاں بھری ہیں۔" انہوں نے شیخ محمد ناصری دولت آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے ایک مجلس میں حضرت معصومہ (س) کی کرامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ اہل بیت نے ہر دور میں اپنے چاہنے والوں کو نوازا ہے۔

پروگرام میں عاشقانِ اہل بیت (ع) کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے حضرت معصومہ قم (س) سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .