۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
حرم معصومہ سلام اللہ علیہا

حوزہ/ قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شہادت کے موقع پر ایک پروقار مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں بین الاقوامی دفتر شعبہ اردو کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شہادت کے موقع پر ایک پروقار مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی۔

اس مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ضیغم الرضوی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شخصیت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نقوی نے کریمہ اہل بیت کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔ دیگر شعراء جناب وجیہ الحسن مصطفوی، سید عوسجہ زیدی، اظہر باقر خان، اور غلام مرتضی شیخ نے بھی اپنے کلام کے ذریعے حضرت معصومہ (س) کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا سید شفیع حیدر رضوی نے بخوبی انجام دئے۔

اس مجلس عزا میں پاکستان، ہندوستان، فرانس، انگلینڈ، متحدہ عرب امارات، ماڈاگاسکر، تنزانیا سمیت مختلف ممالک کے زائرین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .