جمعرات 29 مئی 2025 - 22:56
بانئ حوزہ معصومہ (س) قم نبا فاؤنڈیشن کی مدیر روضہ معصومہ (س) قم سے حرم مطھر میں خصوصی ملاقات

حوزہ/ روضۂ مطہر حضرتِ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں حال ہی میں ایک اہم اور روحانی و علمی فضا سے معمور نششت منعقد ہوئی، جس میں حوزۂ معصومہ(س)قم نبا فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید ذوالفقار حیدر (اعظم گڑھ، ہند) کی قیادت میں نباء ٹیم قم نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم، ایران/ روضۂ مطہر حضرتِ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں حال ہی میں ایک اہم اور روحانی و علمی فضا سے معمور نششت منعقد ہوئی، جس میں حوزۂ معصومہ(س)قم نبا فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید ذوالفقار حیدر (اعظم گڑھ، ہند) کی قیادت میں نباء ٹیم قم نے شرکت کی۔

یہ بابرکت ملاقات شَبِستانِ حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا میں ضریحِ مبارکہ کے بالکل قریب انجام پائی۔ آغاز میں حضرتِ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقدس پرچم کی زیارت کرائی گئی، جس کے بعد حوزہ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

روضۂ حضرتِ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مدیر حجت الاسلام جناب اقای جہانگیری نے نبا فاؤنڈیشن کے طلاب و طالبات کو ان کی دینی، علمی اور حوزوی خدمات پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر نبا فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید ذوالفقار حیدر کی شاندار اعلی دینی خدمات کی بنیاد پر باقاعدہ تجلیل بھی کی گئی۔ حرمِ مطہر کی جانب سے آپ کو مقدس پرچم اور با برکت تحائف پیش کیے گئے۔

اس روحانی و علمی نشست میں نبا فاؤنڈیشن قم کے مدیر مولانا سید عمار حیدر سمیت مولانا زائر عباس، مولانا شفیع حیدر رضوی، مولانا ڈاکٹر سید فیاض محسن بھی شریک رہے۔

---

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha