۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت الاسلام و المسلمین عبد الحسین بندانی

حوزہ/ حضرت معصومہ (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے خطیب، حجت‌ الاسلام‌ و المسلمین بندانی نیشاپوری نے کہا کہ قم المقدسہ میں عفت و حجاب کو حضرت معصومہ (س) کی برکت سے ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت معصومہ (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے خطیب، حجت‌ الاسلام‌ و المسلمین بندانی نیشاپوری نے کہا کہ قم المقدسہ میں عفت و حجاب کو حضرت معصومہ (س) کی برکت سے ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

حجت الاسلام بندانی نیشابوری نے کہا کہ خداوند متعال نے حضرت معصومہ (س) کو امامزادوں میں ایک خصوصی مقام عطا کیا ہے اور یہ مقدس شہر قم اہل بیت (ع) کا آشیانہ ہے، جہاں سے علم پوری دنیا میں پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا: قم کی مقدس سرزمین اور اس کا ماحول ایسا ہے کہ یہاں ظلم و جبر کرنے والے حکمران کبھی بھی سکون اور آرام نہیں کر سکیں گے۔ اس شہر میں عفاف اور حجاب کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے، کیونکہ حضرت معصومہ (س) کا مدفن حرم اہل بیت (ع) ہے اور ان کے احترام میں یہاں کے باسی حجاب اور عفاف کے اصولوں کی پابندی کرتے ہیں۔

حجت الاسلام نیشابوری نے مزید کہا کہ حضرت موسیٰ بن جعفر (ع) نے اپنی بیٹی حضرت معصومہ (س) کے بارے میں فرمایا "فداها ابوها" (یعنی ان پر ان کے والد قربان ہوں)، جو ان کے مقام اور عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام شیعوں کے خلاف مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، جن میں سے ایک نوزاد بچوں کے نام تبدیل کرنا ہے۔ اس کے برخلاف، اہل بیت (ع) نے ہمیشہ بچوں کے ناموں کی اہمت پر زور دیا ہے اور ایسے ناموں کا انتخاب دین کی تبلیغ کا ذریعہ بنتا ہے، جیسے "فاطمہ"، "معصومہ"، "علی"، وغیرہ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .