۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ آج 10 ربیع الثانی کے موقع پر حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی وفات کی یاد میں شہر قم سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہر کے گلی کوچے سیاہ پوش ہیں اور فضاء میں غم و اندوہ کی کیفیت چھائی ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 10 ربیع الثانی کے موقع پر حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی وفات کی یاد میں شہر قم سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہر کے گلی کوچے سیاہ پوش ہیں اور فضاء میں غم و اندوہ کی کیفیت چھائی ہوئی ہے۔

قم المقدسہ، جو انقلاب اسلامی کا مرکز اور فقہ جعفریہ کا پایہ تخت ہے، آج ایک بار پھر کریمہ اہل بیت، اخت الرضا حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی وفات کی یاد میں رخت عزا پہنے ہوئے ہے، اس مقدس شہر کے ہر کونے میں عزاداری برپا ہے، اور اہل قم اپنے گھروں اور مساجد پر سیاہ پرچم نصب کر کے اپنے غم اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج حرم حضرت معصومہ (س) کے گرد زائرین اور اہل قم غم کی کیفیت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور دل غم سے لبریز۔ لوگوں نے اپنے گھروں اور دکانوں پر بھی عزا کے پرچم نصب کیے ہیں، اور شہر کے ہر گوشے میں سوگ کا منظر نمایاں ہے۔

اہل قم کا کہنا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی وفات کا یہ دن ہر سال ان کے دلوں میں گہرے غم کو تازہ کر دیتا ہے، اور وہ اس دن کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

آج کے دن حرم حضرت معصومہ (س) میں زائرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہے، جہاں ہر شخص اپنے انداز میں کریمہ اہل بیت (س) کی شہادت پر غم کا اظہار کر رہا ہے۔ زائرین اپنے آنسوؤں سے حضرت معصومہ (س) کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .