۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ/ امام جمعہ قم، آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ 7 اکتوبر کی حماس کی حماسی کاروائی نے صیہونی حکومت کو 70 سال پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں شہداء کے اہل خانہ، جانبازوں اور سپاہیوں کے ساتھ ملاقات میں کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ہر مصیبت اور پریشانی جو مؤمنین کو پہنچتی ہے، اللہ کی نعمتیں اس کا احاطہ کیے ہوئے ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت 70 سال قبل اپنی بقا کے حوالے سے فکر مند تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے گھٹیا منصوبوں کو وسعت دینے کی کوشش کی۔ 7 اکتوبر کی حماسی کاروائی نے ان کو ایک بڑی شکست سے دوچار کرتے ہوئے 70 سال پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔

آیت‌ اللہ سعیدی نے کہا کہ اللہ کی نصرت ہمیشہ رزمندگان اسلام کے ساتھ ہوتی ہے، اور میدان جنگ میں قربانیاں دینا کامیابی کا پیش خیمہ بنتی ہیں۔ محاذ مقاومت اور رزمندگان اسلام نے سردار سلیمانی، شہید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی قربانیوں کے ذریعے بڑی فتوحات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے تقویٰ اور صبر کو عصر غیبت کے دو اہم عناصر قرار دیا اور کہا کہ شیعوں کو اپنے اعمال و کردار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آخر میں، آیت‌ اللہ سعیدی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے جانبازوں اور شہداء کے اہل خانہ کو عزت و احترام کے ساتھ سراہا اور ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .