۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مکارم

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا: مراجع کرام، علما اور مفکرین سے امید ہے کہ وہ محاذِ مقاومت کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور موقع پر بہادری سے اپنے مؤقف کا اظہار کریں گے، ساتھ ہی نہ صرف ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مقاومت کے مجاہدین میں حوصلہ اور عزم پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہیں اور میدان خالی نہ چھوڑیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے مجلس خبرگانِ رہبری کے بعض اراکین سے ملاقات کے دوران مجاہدین حزب اللہ کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ حزب اللہ کے داخلی ارکان کے درمیان اور لبنانی عوام کے ساتھ ان کا اتحاد ہونا چاہیے، اس صورت میں ان کے خلاف کوئی خطرہ کارگر نہیں ہوگا۔

آپ نے مزید فرمایا کہ ایران کی حکومت اور عوام بھی ہمیشہ ان کی حمایت میں کھڑے ہیں اور کسی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے حزب اللہ لبنان کی 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اپنی سابقہ قوت اور مخلص افراد کی مدد سے اسرائیل کو دوبارہ شکست دے سکتا ہے اور اس تجربے کو ایک بار پھر دہرایا جا سکتا ہے۔ جو عوامل ماضی میں فتح کا سبب بنے، وہ آج بھی کامیابی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

آپ نے مزید فرمایا کہ اسرائیل نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرخ لکیر کا احترام نہیں کرتا، اور آیت اللہ سیستانی کے قتل کی دھمکی بھی اسی حقیقت کا عکاس ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے مقاومت کے محاذ کی ہر ممکن حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .