جمعرات 3 جولائی 2025 - 12:34
مغرب کا نام نہاد انسانی حقوق کا دعویٰ محض فریب ہے / حالیہ مظالم انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہیں

حوزہ/ انہوں نے 10ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے تنقیدِ حقوق بشرِ امریکی سے خطاب میں مغرب کے دوغلے اور فریب کارانہ نعروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں "حقوق بشر" (انسانی حقوق) کے نام پر محض اپنے ناجائز مفادات کا تحفظ کرتی ہیں اور اس خوبصورت اصطلاح کو ظلم و بربریت کے جواز کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے 10ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے تنقیدِ حقوق بشرِ امریکی سے خطاب میں مغرب کے دوغلے اور فریب کارانہ نعروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں "حقوق بشر" (انسانی حقوق) کے نام پر محض اپنے ناجائز مفادات کا تحفظ کرتی ہیں اور اس خوبصورت اصطلاح کو ظلم و بربریت کے جواز کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کے حمایت یافتہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حملات نہ صرف غیرقانونی اور وحشیانہ ہیں بلکہ انسانیت کی بنیادی اقدار کی بھی توہین ہیں۔ آپ نے ہزاروں معصوم خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور فرمایا کہ مغرب جس "حقوق بشر" کا دم بھرتا ہے، اس کی حقیقت یہی ہے کہ وہ دنیا میں ظلم، جنگ اور انسانی جانوں کے ضیاع کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: سالہا سال سے طاقتور اقوام نے انسانی حقوق کو اپنی سیاسی چالوں کا آلہ کار بنا رکھا ہے۔ جب ان کے مفادات پورے ہوتے ہیں تو انسان دوستی کے نعرے لگاتے ہیں لیکن جہاں ان کی خواہشات کو خطرہ لاحق ہو، وہی حقوق بشر کی سب سے پہلی قربانی بنتی ہے۔ غزہ میں ہزاروں معصوم جانوں کا قتل، لاکھوں انسانوں کی جبری بے دخلی، اور حالیہ ایام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مظلوم عوام پر ظالمانہ حملے اس حقیقت کی کھلی نشانیاں ہیں۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے واضح فرمایا کہ قرآن کریم کے مطابق تمام انسانوں کو عزت اور کرامت عطا کی گئی ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ﴾۔ تاہم جو انسان اپنی فطرت سے دور ہو جائے اور ظلم کا راستہ اپنائے، وہ "ظلوم" کہلانے کے لائق ہے۔

آپ نے دنیا بھر کے دانشوروں اور حق پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مغرب کے جھوٹے نعروں کے مقابلے میں حقائق کو بے نقاب کریں اور انسانیت کی سچی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں۔ آپ نے تاکید فرمائی کہ اسلامی اقوام اور آزادی پسند عوام کو استقامت اور ہوشیاری کے ساتھ باطل کے مقابل ڈٹ کر کھڑے رہنا چاہیے۔

خبر کے آخر میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے شہداء کے خانوادوں سے تعزیت پیش کی اور دعا کی کہ خداوند متعال امت اسلامی کو پائیدار امن اور مظلوموں کو استکباری طاقتوں پر عظیم فتح نصیب فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha