۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ دیدار نوروزی فرمانده نیروی انتظامی با آیت الله العظمی مکارم شیرازی

 حوزہ / دشمن نے جب دیکھا کہ تمام شیعہ اور اہل سنت نے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کی تو وحشت زدہ ہو گیا اور وہ سمجھ گیا کہ مسلمانوں کے درمیان جدائی ایجاد نہیں کر سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کے مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: یوم القدس بہت مبارک دن ہے۔ یہ دن مسلمانان عالم کی عظمت اور دلوں کے قریب ہونے کا دن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا کمال ہے کہ انہوں نے یوم القدس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حلقۂ وصل قرار دیا۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: دشمن جب دیکھتا ہے کہ شیعہ اور اہل سنت سب مل کر ان ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں تو وہ خوف و وحشت میں مبتلا ہوجاتا ہے اور جان لیتا ہے کہ بنیادی مسائل میں مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا: تمام اپنی عبادات کی تکمیل کی غرض سے القدس ریلی میں شرکت کریں اور اپنے دشمن شکن نعروں کے ذریعے دنیا کو بتا دیں کہ ہم دشمن کے مقابلے میں متحد ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخر میں کہا: جو ان ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں میں ان سب کے لئے دعا گو ہوں کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک قسم کا جہاد ہیں اگرچہ یہ ظاہری طور پر سادہ لیکن باطن میں بہت عمیق اور گہرا ہے۔

انہوں نے کہا: میں دعا کرتا ہوں کہ القدس ریلیوں میں شرکت کرنے والے ہمیشہ صحتمند اور سلامت رہیں۔ وہ ان پروگراموں میں شرکت کریں اور وحدت اسلامی کہ جس نے دشمن کو لرزہ براندام کردیا ہے، کا عملی نمونہ پیش کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .